Published On: Sat, Sep 12th, 2015

ایف بی آر کے افسران اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے سے گریزاں

Share This
Tags
FBR ایف بی آر کے سینکڑوں افسر اپنے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے سے گریزاں ہیں اور ادارے کی طرف سے بار بار خطوط کے اجراءکے باوجود اثاثوں کے گوشوارے داخل نہیں کرا رہے۔ ایف بی آر نے گزشتہ روز تادیبی کارروائی کرتے ہوئے 1280 افسروں کا کارکردگی الا ئونس بند کر دیا ہے۔ یہ الا ئونس بنیادی تنخواہ کے مساوی ملتا ہے جن افسروں کا  الا ئونس بند کیا گیا ہے وہ تمام گریڈ 16 کے افسر ہیں اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے دفاتر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان میں ان لینڈ ریونیو افسر‘ انسپکٹرز‘ پرنسپل اپریزر‘ اپریزر‘ ایگزامینر‘ انٹیلی جنس آفیسرز شامل ہیں۔ ایف بی آر نے 2012 ءسے اب تک متعدد بار سرکلرز جاری کئے جن میں ادارے کے تمام افسروں کو ہدایت کی گئی تھی وہ ہر مالی سال کے اختتام تک اثاثوں کے گوشوارے داخل کرایا کریں تاہم عوام سے آمدنی کے گوشوارے طلب کرنے والے ادارے کے اپنے اہلکار اور افسر حکم ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں، گزشتہ روز 1280 افسروں کا الا ئونس بند کر دیا گیا، الا ئونس اس وقت تک بند رہے گا جب تک گوشوارے داخل نہیں کرائے جاتے۔ حکم عدولی جاری رہنے کی صورت میں مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔

اسلام آباد/بیورو رپورٹ

Leave a comment