Published On: Mon, Nov 24th, 2014

حکومت پی ٹی آئی صلح کیلئے بیک چینل ڈپلومیسی

Share This
Tags
حکومت تحفظات دور کرنے پر تیار حکومت اور تحریک انصاف میں صلح کیلئے کو ششیں
حکومت اور تحریک انصاف میں صلح کیلئے بیک چینل ڈپلومیسی شروع کر دی گئی ہے۔نئی پیشرفت پر کام کا آغاز پی ٹی آئی کے 30 نومبر کے جلسے کے بعد کیا جائیگا، صورتحال imran-nawazمیں تبدیلی کے پیش نظر تحریک انصاف کو30نومبر کو اسلام آباد کے جلسے میں فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاکہ بیک چینل ڈپلومیسی کو کامیابی کی منزل پر پہنچایا جا سکے۔انتہائی معتبر سیاسی ذرائع کے مطابق بیک چینل ڈپلومیسی میں غیر ملکی سفیروں کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے تمام تحفظات دور کرنے پر تیار ہے مگر اس کا ایسا میکنزم تیار کیا جانا چاہئے جس پر فریقین کا نہ صرف اتفاق ہو بلکہ وہ اس پر مثبت پیشرفت بھی کر سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ معاملات کو طے کرنے کے لئے عمران خان پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کریں کیونکہ ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور خطے کی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو،یہ ہو گا تو غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا اور تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے پاک فوج جس طرح سرگرم ہے اس کے لئے تمام سیاسی قوتوں کا قومی مسائل پر اتفاق رائے ضروری ہے۔

Leave a comment