Published On: Mon, Nov 24th, 2014

نیٹوکنٹینرزگمشدگی:تحقیقات التوا کا شکار، کسی کو پرواہ ہی نہیں

Share This
Tags
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے گمشدہ کنٹینر ز کی تحقیقات کرنیوالی نیب ٹیم نے چیف کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ ساؤتھ اور کلکٹر اپریزمنٹ ماڈل کلکٹریٹ ایسٹ کی تعیناتی پر تحفظات کا natoاظہارکردیااور کہاکہ محکمہ کسٹمز کے افسران کے عدم تعاون کی وجہ سے اس اہم کیس کی تفتیش التواء کا شکارہے ، دوسری جانب قومی احتساب بیورو کی ٹیم گزشتہ2سال سے جاری تحقیقات کے دوران کسٹم حکام سے تفتیش کے بجائے کسٹم ایجنٹس سے درجنوں بارپوچھ گچھ کرچکی ہے اورتاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نیٹو افواج کے افغانستان جائے بغیر پاکستان میں غائب ہونیوالے کنٹینرز کی اصل تعداد کا پتہ بھی نہیں چلاسکی،چنانچہ محکمہ کسٹم ، کسٹم انٹیلی جنس ،شعیب سڈل اور نیب کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گمشدہ کنٹینرز کی تعداد الگ الگ ہے جبکہ کسٹم کے ایک افسر عاشر عظیم کی بنائی گئی رپورٹ میں گمشدہ کنٹینرزکے بارے میں تمام معلومات درج ہیں کہ وہ کراچی اور دیگر شہروں کے کن کن گوداموں اور کن کن افراد کو پہنچائے گئے ؟تاہم حیرت انگیز طورپر اس رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیااور اسکے برعکس کسٹم کے مرحوم افسرحافظ انیس کی 28ہزار کنٹینرز کے غائب ہونے کی رپورٹ عدالت سمیت کئی اداروں میں پیش کی گئی۔مزیدمعلوم ہواکہ شعیب سڈل ،حافظ انیس اور نیب کی رپورٹس میں کنٹینرز غائب ہونے کا بتایا گیا ہے کہ وہ کنٹینرز کہاں گئے ؟تاہم یہ ذکرنہیں کہ ان میں تھاکیا؟رپورٹ کے مطابق جس عرصہ کے دوران کنٹینرز غائب ہوئے اس وقت موجودہ چیف کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ ساؤتھ بھی اہم عہدے پر تھے اورانکی بطورچیف کلکٹر تعیناتی کیس پر اثر انداز ہورہی ہے جبکہ اس وقت پشاور کلکٹریٹ،جہاں سے کنٹینرز کے افغانستان جانے کی جعلی انٹریاں کی جاتی تھیں،میں کلکٹر کے عہدے پر تعینات نجیب عباسی کو کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ تعینات کردیاگیا،نیب ٹیم نے ان دونوں تعیناتیوں پر تحفظات کااظہارکیا،مزیدبرآں ایف بی آر کے کمپیوٹرائز سسٹم’پرال‘جس کا 1994سے اب تک آڈٹ نہیں ہوا،کو بھی کنٹینرزغائب ہونے کا ذمہ دار قراردیا گیاہے ،رپورٹ کے مطابق مذکورہ سسٹم میں جعلی انٹریاں کی جاتی تھیں۔دریں اثناء نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات مسلسل جاری ہیں اوراب تک 100سے زائد افراد کے بیانات لئے جاچکے جبکہ کسی بھی مرحلہ پرتحقیقات میں تعطل نہیں آیا۔
رپورٹ: راشدقرار

Leave a comment