Published On: Sat, Jun 27th, 2015

بھارتی ڈالروں میں رقم دیتے تھے، کارکنوں نےبھارت سے تربیت لی، الطاف حسین، محمد انور، عمران فاروق کو سب پتہ ہے، برطانوی پو لیس کے پاس موجود متحدہ راہنما کے دستاویزی ثبوتوں نے سارا پول کھول دیا

Share This
Tags
متحدہ کے رہنماء طارق میر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سے سالانہ 8 لاکھ پائونڈ رقم وصول کرتے تھے، بھارتی حکومت متحدہ کو مالی فنڈنگ اپنے لئے فائدہ مند سمجھتی تھی، بھارت سے ملنے والی ساری رقم coverالطاف حسین تک پہنچائی جاتی تھی۔ ایم کیو ایم ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء طارق میر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے برطانوی پولیس کے سامنے بھارت سے میل جول اور رقم لینے کا اعتراف کیا ہے۔
فیکٹ کے پاس ان کے اس بیان کی کاپی موجود ہے جس میں انہوں نے بھارت سے مالی امداد اور ٹریننگ کا اعتراف کیا ہے۔
(عکس نیچے ملاحظہ فر ما ئیں)
1
2
3
4
5
6
متحدہ کے راہنما نے اس بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکام نے 2010ء میں ہماری روم میں ہونے والی ملاقات میں ہمیں رقم دی، پہلے یہ رقم ڈالر میں ملتی تھی پھر پائونڈ میں، طارق میر نے بھارت سے تربیت لینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن بھارت سے ہتھیاروں کی تربیت بھی لیتے تھے
طارق میر نے برطانوی پولیس کو بیان میں مزید بتایا تھا کہ بھارتی روابط کے بارے میں الطاف حسین، محمد انور، عمران فاروق اور مجھے علم تھا، بھارتی حکام سے ملاقات سے دو روز پہلے ہمیں مطلع کیا جاتا تھا، ایئر ٹکٹ اور ہوٹل کا انتظام میری ذمہ داری تھی۔ ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ وہ اس مبینہ انٹرویو کی دستاویزات سے آگاہ ہیں۔ اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔
رپورٹ: ایم ارشد /فیکٹ نیوز
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. mouqadas says:

    اتنے ٹھوس ثبوتوں کے باوجود حکومت ایکشن نے لے تو لعنت ہے ایسے نظام پر اور ایسی حکومت پر۔۔۔۔۔
    مقدس علی ،ٹورونٹو

Leave a comment