Published On: Thu, Jun 25th, 2015

قومی سیاست میں ہلچل ،ایم کیو ایم کو بھارت سے مالی امداد ، فیکٹ نےایک ماہ قبل یہ سٹوری شا ئع کرکے قارئین کو باخبر رکھا ،بی بی سی نے نام بھی نہیں بتا ئے، فیکٹ نے نام بھی بتا دئیے، حیرت انگیز انکشافات

بی بی سی کی ایم کیو ایم کے بھارت سے مالی امدادلینے کی رپورٹ نے پاکستانی سیاست نے تہلکہ مچا رکھا ہے تاہم یہ رپورٹ فیکٹ 13مئی2015 دے چکا ہے اور اس حو لے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ بی بی سی نے تو اپنی رپورٹ میں وہ کچھ نہیں بتایا جو فیکٹ اپنی رپورٹ میں دے چکا ہے۔یہ رپورٹ ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی خفیہ ذاتی ڈا ئری کے ملنے کے حوالے سے جو اسکارٹ لینڈ یارڈ کو ملی تھی اور جسے انہوں نے پاکستانی انٹیلی جنس اداروں سے شئیر کیا تھا ۔ اس کی رپورٹ فیکٹ میں شا ئع ہو ئی تھی جس میں واضح طور پر ایم کیو ایم کے بھارت سے ٹریننگ اور مالی امداد لینے کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔ فیکٹ کے اسد مرزا کی رپورٹ میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما fact cover
ڈاکٹر عمران فاروق نے اپنی ڈائری میں ایم کیو ایم کا بھارت سے تعلق اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بھارتی خفیہ ایجنسی سے تربیت اور مالی امداد کا ذکر موجود تھا۔
یہ رپورٹ پڑھیں اور فیکٹ میں 13مئی2015   کو شا ئع ہونے والی اس رپورٹ کا عکس بھی ملاحظہ فرما ئیں۔
fact image

فیکٹ میں 13مئی2015 کو شا ئع ہونے رپورٹ

آج دنیا بھر کے اخبارات بی بی سی کی رپورٹ کا حوالہ دے رہے ہیں کہ جس کے مطابق ایم کیو ایم بھارت سے مالی مدد لی اور سینکڑوں کارکنوں کو بھارت میں تربیت دلوائی ۔مگر سب سے پہلے فیکٹ نے یہ خبر دے کر اپنے قارئین کو حیران اور باخبر رکھا تھا۔

لاہور: وسیم شیخ

Leave a comment