Published On: Thu, May 28th, 2015

ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے سی ای او شعیب شیخ کی گرفتاری کا حکم وزیر اعظم ہا ہائوس سے آیا،میڈیا مالکان کے پریشر پر ایگزیکٹ/ بول کو فکس اپ کرنے اور سبق سکھانے کا فیصلہ، حکومت بلیک میل ہونے پر مجبور

T1 ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے سی ای او شعیب شیخ کی اچانک گرفتاری نے اگرچہ بہت سے حلقوں کو چونکا دیا ہے لیکن شعیب شیخ ابھی پر اعتماد ہیں کہ وہ باہر آ کر بھی وہی کریں گے جو گرفتاری سے پہلے کر رہے تھے اور بول ضرور لانچ ہو گا۔ان حالات میں سب سے زیادہ خوشی ایکسپریس میڈیا گروپ کے مالک سلطان لاکھانی اور جیو ٹی وی کے میر شکیل الرحمان کو ہو رہی ہے اور بظاہر وہ اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہو چکے ہیں ۔ شعیب شیخ کی اچانک گرفتاری کا فیصلہ بھی ان میڈیا گروز کے پریشر پر کیا گیا اور انتہائی باخبرذرائع نے ’’ فیکٹ‘‘ کو بتایا ہے کہ ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی گرفتاری کا حکم وزیر اعظم  ہائوس سے آیا  تھا۔
ذراءع نے بتایا کہ وزیر اعظم ہائوس  کا اعلیٰ ترین افسر جو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے بھی بہت قریب ہیں ، انہوں نے چار بڑے میڈیا مالکان سے مشاورت کے بعد ایف  آئی  اے کراچی کے سربراہ شاہد حیات سے رپورٹ لی اور پھر اچانک انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ ایگزیکٹ کےدفاتر کی بندش کا فیصلہ بھی اسلام آباد سے فون پر ہی آیا۔ذرائع کے مطابق میڈیا مالکان نے شعیب شیخ کو گرفتارکروانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب بول ٹی وی نے یکم رمضان کو اپنی نشریات کے آغاز اور اُس کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پروگرامز کے پروموز چلانے شروع کر یئے ۔ شعیب شیخ کی اچانک گرفتاری کا ایک مقصد یکم رمضان کو بول ٹی وی کو آن ائیر ہونے سے روکنابھی ہے۔
ذرایع نے بتایا کہ اس سارے مسلے کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے اور میڈیا مالکان شعیب شیخ کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر چکے ہیں جس نے اُن کی اجاری داری کو چیلنج کیا ۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ  ایگزیکٹ کے ایشو پر جیو ، ایکسپریس ،دنیا اور اے آر واءی اکٹھے ہیں اور وہ اپنے رپورٹروں کے ذریعے تفتیشی حکام پر اثر انداز تو ہو ہی رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ میڈیا مالکان اپنا پریشر وزیر اعظم ہائوس پر بھی بڑھا رہے ہیںکہ ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کو مکمل طور پر فکس اپ کر دیا جائے ۔اس ضمن میں وزیر اعظم ہائوس کا وہ اعلیٰ ترین افسر میڈیا مالکان کے اشاروں پر ناچ رہا ہے۔نواز شریف کو غلط رپورٹیں دی جا رہی ہیں اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بھی غلط اطلاعات بھیجی جا رہی ہیں ۔
5565aa5636e3aدوسری طرف وزیر اعظم  ہائوس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فیکٹ کو بتایا کہ حکومت کا ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی گرفتاری کا مقصد صرف چار بڑے چینلز کو خوش کر نا ہے ۔حکومت اس وقت ان چار بڑے چینلز کے مالکان کے ہاتھوں بلیک میل ہونےپر مجبور ہے۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو یہ چارو ں چینلز مالکان حکومت کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں گے جو ان حالات میں حکومت افورڈ نہیں کر سکتی۔

رپورٹ: مقبول ارشد

Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. ahmar says:

    dear editor.
    we are thankful to to expose those peoples who are DUSHMAN of journalism. meri DUA hay ka aap ise tarah fact ko samna lata rahian…..
    GEO Staff Karachi

  2. ali says:

    dear Nawaz govt geo ko kush kurna ka leya ya drama kur rehe hay app such ko samna Lata rahian Allah aap ke hifazat kara ga ali ahmad sweedan

Leave a comment