Published On: Thu, Oct 4th, 2012

تحریک طالبان کے نوگروپ ، نام بہ نام ، مقام بہ مقام، لیکن سب آزاد

Share This
Tags

 


پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں القاعدہ اور تحریک طالبان کے نو گروپوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ہر گروپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں او رملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ان کا بالواسطہ عمل دخل ہوتا ہے۔ مذکورہ گروپوں کی نشاندہی کے بعد ان میں شامل افراد کی لسٹیں مرتب کرلی گئی ہیں او روفاقی حکومت کی طرف سے احساس اداروں او رصوبائی سطح پر پولیس کو ان افراد کی گرفتاری کے لئے سختی سے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مذکورہ دہشت گردوں کی لسٹیں فراہم ہونے پر نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں بلکہ پولیس نے بھی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دہشت گردی کی نئی لہر کے بعد قوی امکان ہے کہ ان گروپوں میں شامل افراد جو پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے شہروں میں روپوش ہیں او رآئندہ ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں اپنے ساتھیوں کو امداد فراہم کرنے یا ان کا مکمل ساتھ دینے کے لئے موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے جن گروپوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں افضل گروپ جس میں ساہیوال کمیرکا امجد، سرگودھا کا طیب عرف بابا، سرفرار عرف ابوہریرہ، میانوالی کا نادر عرف عبداللہ، ضیاء اللہ عرف صرار، ہارون عرف اکبر خان، قاری یسٰین گروپ جس میں ملتان کا ران نعیم عرف گڈو، مولوی زبیر عرف چھوٹو،بہاولپور کا مطیع الرحمان، قاری احسان الحق عرف شاہد، ننکانہ صاحب کا سمیع اللہ عرف اعجاز، اٹک کا عبدالحکیم ،کامران، تصور، ارشد، چوہدری راشد، عبدالقیوم، ماسٹر شوکت، جاوید عزیز، اسماعیل عرف ڈاکٹر شوکت کے علاوہ عارف عرف طاہر، عبدالغفار، مولانا اسحاق، ابراہیم عرف حکیم، سیف اللہ او رابراہیم برڑہ، قاری عبید اللہ گروپ جس میں میلسی کا سیف اللہ عرف عبداللہ، نعیم، ملتا کا شاہد شوکت، ندیم عرف راشد، خلیل الرحمان، عرفان عرف محسن عرف سنی اور عبداللہ، بہاولپور کا زبیر عرف فاروق بلوچ، جمال عرف بلال، حکیم خلیل، ابراہیم اور عمر وعرف خالد، بدر منصور گروپ جس میں رحیم یار خان کا حبیب عرف عمر، ملک یعقوب اعوان گروپ جس میں اسلام آباد کا ابراہیم، حسن، محمد نور، یحیےٰ عرف عاطف، کمانڈر طارق گروپ جس میں عمران ستار، شاہد منظور، یاسر، سعید الرحمن عرف رفیع اللہ، شہزادافضل عرف نور اللہ، حسن نواز عرف احسان اللہ فہیم عرف سیف اللہ، استاد امان اللہ اور افضال جبکہ القاعدہ کے گروپوں میں شیخ عیسیٰ گروپ جس میں شاہدرہ ٹاؤ لاہو رکا ڈاکٹر قاسم، شیخوپورہ کا اسماعیل عرب تنویر، ثناء اللہ، قصور کا اشتیاق عرف حاجی، فیصل آباد کا بابر باجوہ، اجمل بٹ، سیالکوٹ کا ندیم بٹ او رمستری طارق، الیاس کشمیری گروپ جس میں ناروال کا عباس، ظہیر، دنان خان، ظہیر خاں، چکوال کا خالد عرف ڈی بی(دولہا بھائی)، اسامہ الکینی گروپ جس میں سرگودھا کا بلا عرف عبدالرحیم، طیب جمیل، امان اللہ عرف مانی، عثمان ضیاء، ہارون عرف الیاس معاویہ، پنڈی کا انیق علی، راؤ شاکر علی، چکوال کا استاد غلام ربانی، عبدالغفور عرف عمیر شامل ہیں۔ رپورٹ، عامر ،رزا
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Hani says:

    Ya sab dev band ki peda war he os ko katam kar do sab ok ho jay ga

Leave a comment