Published On: Mon, Feb 6th, 2012

پاکستان کا فضا ئیہ کے لئے اسرائیل سے دفاعی ساز و سامان خریدنے کا انکشاف

Share This
Tags
لاہور/سٹاف رپورٹ
اسرائیل کی ایک اہم کمپنی ’’ہیت آف لمیٹڈ‘‘ نے ایک خفیہ معاہدے کے تحت پاک فوج کو دفاعی ساز و سامان فروخت کیا ہے۔ اسرائیل کے چینل نمبر 2 ٹیلی ویڑن نیٹ ورک پر نشر ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کمپنی نے پاکستان کی فضائیہ کو طیاروں میں ایندھن بھرنے کیلئے استعمال ہونے والے 11/ ٹرک فروخت کیے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل مذکورہ کمپنی نے نزرتھ نامی شہر سے 6/ کلومیٹر دور گیلیلی ریجن میں زیپوری کے صنعتی زون میں قائم اپنے پلانٹ سے 11/ ٹرک تل ابیب سے 40/ کلومیٹر دور اشدود بندرگاہ کیلئے رات کے اندھیرے میں روانہ کیے۔ اس کے بعد ان ٹرکوں کو ایک کارگو جہاز میں لوڈ کرکے ترکی بھجوایا گیا جہاں سے انہیں پاکستان پہنچایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی مسلم ملک کی ایئر فورس کو مضبوط بنانے کیلئے اسے ری فیولنگ ٹرک فراہم کر رہی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہیت آف لمیٹڈاور ترکی کی سب سے بڑی مینوفیکچرنگ کمپنی بی ایم سی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ٹرک کے چیسز اسرائیل بھجوائے گئے جنہیں پراسیس کرنے کے بعد ٹرکوں میں تبدیل کرکے پاک فضائیہ کیلئے بھجوایا گیا۔
Displaying 3 Comments
Have Your Say
  1. Shabana Rahil says:

    Hairan hoon dil koo ro-un ya pitoon jigar ko maen……………

  2. kuch samaj nahe aata kaa kia ho raha haie

  3. rajab ali says:

    Begerti kei intyha hay pakistan funj abb hejroo my tabdil huu geyi hay

Leave a comment