Published On: Wed, Jan 11th, 2012

سیاسی قیادت کی الزام تراشی پر جنرل کیانی کا رفقاء سے مشورہ

Share This
Tags
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دورہ چین کے موقع پر چینی میڈیا کے ذریعے 19 روز کے دوران دوسری بار عسکری قیادت پر سنگین الزام تراشی سے پیدا صورتحال پر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے منگل کو جنرل ہیڈکوارٹرز میں اپنے قریبی رفقاء کے ساتھ اہم صلاح مشورہ کیا‘ سول اور عسکری قیادت کے تعلق کے حوالے سے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق عسکری حلقوں نے وزیراعظم کی طرف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے میمو گیٹ ا سکینڈل پر سپریم کورٹ میں داخل کرائے گئے بیانات کو غیر آئینی اور غیرقانونی قرار دینے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک ایسے موقع پر جب آرمی چیف چین کے اہم دورہ پر تھے‘ وزیراعظم نے چینی میڈیا کے ذریعے اس طرح کا بیان دیا جس کا تمام تر تعلق ہمارے اندرونی معاملات سے ہے۔ ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے بطور خاص چینی میڈیا کے ذریعے یہ بیان دینے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے آرمی چیف کے دورہ چین کوسبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. ali says:

    history shows that ppp is bad when in govt.

  2. Anonymous says:

    It was PPP who separated Bangladesh from Pakistan but seems people and opposition have forget about it as no true news of this issue by any media or opposition leaders. All are LOTAAAS.

    GOD’s Curse on PPP and traitors!!

Leave a comment