Published On: Tue, Dec 13th, 2011

نیٹو کے 3400 کنٹینرز کا اسلحہ پاکستان میں کس، کس کے پاس ہے؟

Share This
Tags
اسلام آباد /سٹاف رپورٹ
ناٹو کے لاپتا کنٹینرز کے معاملے کی تفتیش میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ناٹو کی3400 سے زائد نان کمرشل کنٹینرز کا اسلحہ پاکستان میں اتارا گیا جبکہ گمشدگی میں ناٹو حکام بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔ تحقیقات سے مزید پتہ چلا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لاپتا ہونے والے 3400 سے زائد نان کمرشل کنٹینرز کا اسلحہ پاکستان میں اتارا گیا۔ یہ نان کمرشل کنٹینرز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لاپتہ ہونے والے 29 ہزار کنٹینرز کے علاوہ ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نی19 ہزار نان کمرشل کنٹینرز کی فہرست حبِ پشاور اور کوئٹہ کسٹم کلکٹریٹس کو بھیجی تو پتا چلا کہ 34 سو سے زائد کنٹینرز سرحد کی دوسری جانب گئے ہی نہیں ہیں اور پاکستان میں ہی لاپتا ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 29 ہزار کمرشل کنٹینرز لاپتا ہونے کے باعث قومی خزانے کو کسٹم چوری اور جرمانہ وصول نہ کرنے کی مد میں ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتحار محمد چوہدری نے از خود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کو سونپی تھیں۔
اس تحقیقات کی روشنی میں بہت سے سوالات کے جوابات سامنے نہیں آ سکے اور سرکاری اداروں نے ان کے جوابات ڈھونڈنے کی کوشش بھی نہیں کی ۔ یہاں سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان 3400کنٹینروں کا سلحہ پاکستان میں اتارا گیا تو وہ کہاں گیا اور وہ کن کن لوگوں کے پاس ہے۔ اگر اس سوال کاجواب تلاش کر لیا جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا جائے تو جہاں پاکستان سے لا قانونیت کا خاتمہ کیا جا سکتا وہاں امن و امان بھی قائم کیا جا سکتا ہے لیکن پاکستان میں تمام سرکاری ادارے بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے کو تیار نہیں ہیں ۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Naseer says:

    سول عدالتیں کمزور ہیں وہ ان معاملات میں الجھ تو سکتی ہیں مگر بولڈ فیصلے نہیں دے سکیں گی 
     قومی سلامتی کے لیے فوجی عدالتیں بنا کر انکے سپرد ایسے کیس کرنے چاہیں۔ 

Leave a comment