Published On: Wed, Sep 7th, 2011

اغواکاروں کا شہباز تاثیر کی رہائی کیلئے 2 ارب روپے تاوان کا مطالبہ

Share This
Tags
سٹا ف رپورٹ
پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی رہائی کیلئے اغوا کاروں نے 2 ارب روپے تاوان مانگ لیا ، اغواء کاروں کی جانب سے مغوی کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کے بعد حساس اداروں نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ اغوا کاروں نے اہلخانہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ بیٹے کی زندگی چاہتے ہیں اور اس کی بازیابی چاہتے ہیں تو 2 ارب روپے کا فوری بندوبست کیا جائے جس پر اہلخانہ نے اغوا کاروں سے کہا کہ ہمارے پاس اتنی رقم نہیں ہے اور شہباز تاثیر سے بات کرانے کا مطالبہ کیا جس پر اغواء کاروں نے کہا کہ رقم کا بندوبست ہونے پربات کروادی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے مغوی کے اہلخانہ کو کی جانے والی ٹیلیفون کال کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز تاثیر کے اہلخانہ کو ٹیلیفون کال خیبر پختونخوا سے کی گئی ہے۔ دوسری جانب شہباز تاثیر کے بھائی شہریار تاثیر نے اغوا کاروں کی جانب سے رابطے کرنے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز تاثیر کی رہائی کیلئے اغوا کاروں نے ابھی تک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. mazhar says:

    شہباز تاثیر کو کس نے اغواء کیا ؟ اس بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔ اس ماہ میں لاہور سے تیم اہم افراد اغواء ہو چکے ہیں لیکن ہماری پولیس سو رہی ہے ۔ شہباز شریف صاحب پنجاب بھر میں ڈینگیں مارتے پھر رہے ہیں کہ ان سے اچھا کوئی دور حکومت نہیں ۔ پتہ نہیں ان لوگوں کو شرم بھی نہیں آتی جھوٹ بولتے ہوئے ۔
    مظہر اقبال، دوبئی

    • Masood ul haq says:

      Bhai mairaa is maen mian sahban ka koi kasoor nahin . bat simple si haa oor woo haa MKAFAT-E-AMAL ki…..hmaraa molk kaa kitnaa politicians halal ki kamai kurtaa haan. Kon saa woo log haan jinhoon naaa sayasat saa 7 ya 8 saloon maen kharboon kamayaa? Kia hlal ki kmai saa aisa mumkin haa? simply No . maira khayal haa k aisaa waqyat society maen Mkafat e amal haa or Allah ki taraf saa ghoro fikar ki dawat haa un tmam politicians or common men koo jo hram mal jama kurtaa haan or bhgtaa haan wo ya un ki olad is dunya maen hi . Yaa haa Khoda ka wada .
      Mzhar bhai Analysis is the best way before outting comments on any news and event take place in the world bkool shair

      HADSA AIK DAM NAHIN HOTA
      WAQT KURTA HAA PARWARISH BARSOON.

Leave a comment