Published On: Wed, Jun 22nd, 2011

دنیا کی ناکام ترین ریاستوں میں پاکستان 12ویں نمبر پر

Share This
Tags
دنیاکی ناکام ترین ریاستوں کی سالانہ درجہ بندی میں پاکستان کو12واں درجہ دیا گیا ہے ۔ ناکام ترین ریاستوں کی فہرست میں کل60 ریاستیں شامل ہیں جن میں10 سرفہرست ممالک میں چاڈ،سوڈان ،کانگو،ہیٹی ،زمبابوی،افغانستان ،وسطی افریقہ ،عراق اوردیگر ممالک شامل ہیں۔ فارن پالیسی میگزین نے پاکستان کو12واں درجہ دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نہ صرف مغرب کیلئے تاحال خطرہ ہے بلکہ اکثر اوقات یہ اپنے لوگوں کیلئے بھی ایک خطرہ بن جاتا ہے۔پاکستان کے علاوہ دیگرایشیائی ریاستوں میں بنگلہ دیش کا25واں،نیپال کا27واں،سری لنکاکا29واں اوربھوٹان کا50واں نمبرہے۔رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں ہر5 میں سے دوسرا آدمی غربت کی لکیرکے نیچے زندگی بسرکرنے پرمجبورہے۔نیپال جنوبی ایشیا کاغیریب ترین ملک ہے جبکہ سری لنکامیں حکومت نے باغیوں کیخلاف حتمی کارروائی کے طورپرشہریوں کوبھی نشانہ بنایا جبکہ ملک کے شورش زدہ علاقوں میں 3لاکھ 27ہزارسے زائدلوگ نقل مکانی پرمجبورہوئے۔ 60ناکام ترین ریاستوں کی فہرست میں اکثریت افریقی ریاستوں کی ہے۔
سٹاف رپورٹ

Leave a comment