Published On: Sat, Apr 23rd, 2011

مسلم کانفرنس سے بے وفائی کرنے والوں کو رسوائی کا سامنا ہو گا: سردار عتیق احمد

عباس پور، باغے(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس سے بے وفاءی کرنے والوں کو رسوائی کا سامنا ہو گا۔ نظریات الحاق پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ نظریہ پر ڈٹے رہنے اور ثابت قدم رہنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ عباسپور کے لئے فوری طور پر ضلع کی تمام انتظامیہ سہولیات دینے کا اعلان کرتا ہوں، جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں، ہم نے ادارے بنائے کسی کو ان کو توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عباسپور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزناد کشمیرنے کہا کہ مسلم کانفرنس کے خلاف سازش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ مسلم کانفرنس اپنے پاؤں ر کھڑی ہے کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے، ہماری جڑیں عوام میں مضبوط ہیں، مسلم کانفرنس سے کئی جماعتیں بنی ہیں اور لیکن اللہ کے فضل و کرم سے مسلم کانفرنس کے تقدس اور تشخص میں کمی نہیں آئی۔ مسلم کانفرنس کے خلاف سازشیں کرنے والے آنے انتخابات میں رسوا ہوں گے اور کامیابی مسلم کانفرنس کا مقدر ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیرنے عباسپور کے عوامی دیرنہ ضلع کے مطالبے فوری طور پر عباسپور کے لئے ضلع کی تمام انتظامی سہولتمیں دینے کااعلان کیا، تالیوں کی گونج میں اے ڈی سی دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اے ڈی سی، ڈی ایس پی اور ایڈیشنل سیشن جج سمیت ضلاع کی تمام سہولیات دینے کا اعلان کرتا ہوں، اس کے بعد لوگوں کے ضلع مسائل عباسپور میں حل ہوا کریں گے۔ جلسہ سے سردارعبدالقیوم خان نیازی وزیر جنگلات ، سردار امجد علی خان، سردار کبیر احمد ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سردار جہانگیر خان، اسرار اخلاق ایوب خان، سید امجد گیلانی، سردار حیات ایڈووکیٹ، سردار نسیم، عباس خواجہ شریف، راجہ نور دین کیانی، ذوالفقار صدیقی ایڈووکیٹ اور خالد محمود نے خطاب کیا۔

 

ایچ اسی سی کو تحلیل کرنے کا اقدام عملی دشمنی ہے: سردار خالد ابراہیم

راولا کوٹ(نامہ نگار) جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ ایچ ای سی کو تحلیل کرنے کا اقدام عملی دشمنی ہے اور اس اقدام کے شعبہ تعلیم پرمنفی اثرات پریں گے۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایچ ای سی کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی بھرپور مذمت کرتی ہے ہم نے ہمیشہ اداروں کے استحکام کی بات کی ہے اور آج بھی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان کے موجوہ حکومت نے قومی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔ PIA کی مثال آپ دیکھ لیں۔ ان خیالات کا اظہار سردار خالد ابراہیم خان نے پی ایس او کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار خالد ابراہیم نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اصول اور نظریات کی بنیاد پر اپنی پہچان رکھتی ہے اور گزشتہ نصب صدی سے جاری تحریک و تاریخ کا تسلسل ہے۔ آج جو طالب علم نوجوان جموں و کشمیر پی ایس او میں شامل ہوئے میں انہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خوش آمدید کہتا ہوں ۔ آج نوجوانوں کا ہماری جماعت میں شامل ہونا جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی سیاست پر اعتماد کا مظہر ہے۔ استقبالیہ تقریب کی صدارت ضلعی صدر سردار رضوان خادم نے کی۔ استقبالیہ تقریب سے مرکزی رہنما امیر راز قانون ساز اسمبلی حلقہ 4 سردار محمود اقبال، ضلعی صدر رضوان خادم، مرکزی چیئرمین جے کے پی پی سٹڈی سرکل سردار نوید حیات، سٹی صدر جے کے پی پی سردار خالد محمود، سٹی صدر ندیم عارف، ٹھیکیدارسردار سعید خان، سردار عدنان خادم، سردار عامر رفیق، یاسر امین، مغیر خان، امجد عزیز، ریحان مشتاق و دیگر نے خطاب کیا۔

 

آزاد خطہ میں نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے، وزیر اطلاعات

ڈڈیال( نامہ نگار) وزیراطلاعات ڈاکٹر محمود ریاض نے کہا کہ آزاد خطے کے اندر نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے اور آزاد خطہ میں انتخابات بروقت ہوں گے کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے برطانیہ اور امریکہ سمیت جو تبدیلی نظر آتی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسئلہ کشمیر جلد حل ہونے والا ہے۔

 

شفاف انتخابات کے لئے سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا: وزیر سماجی بہبود

آٹھ مقام( نامہ نگار) وزیر سماجی بہبود محترمہ شمیم علی ملک نے کہا ہے کہ شفاق انتخابات کے لئے سیاسی پارٹیوں کواعتماد میں لیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کریں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکمہ جات قواعد و ضوابط اور میٹر کو مدنظر رکھ کر کام کریں۔ حکومتی رٹ کو چلینج نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سمیت انتخابی ٹیڈول سے قبل تمام تقرریاں محض میرٹ کی بنیاد پر ہو گی۔ مخالفین اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے مسلم کانفرنس اور حکومت کے خلاف ہزرہ سرائی بند کریں۔ سیاسی رواداری کو کمزور ینہ سمجھا جائے، انتخابات بروقت ہوں گے الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کے لئے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ شاہرات کو 72 گھنٹے کے اندر ضلع نیلم کی جملہ سڑکیں بحال کرنے کی ہدایت جاری کیں ہیں۔

 

آزاد کشمیر، کیبل ایسوسی ایشن کی مطابات تسلیم کرنے کے لئے آج کی ڈیڈ لائن

میرپور() آزاد کشمیر کیس آپریٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد عاشق شلہیریا نے کہا ہے کہ پیمرا ریجنل منجیر جاوید کو فوری طور پر میرپور سے ٹرانسفر کرے۔کیبل آپریٹر کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ اگر ہمارے معاملات درست نہ کیے گئے تو کیبل سروس بند کر دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیمرا کے ریجنل جنرل منیجر کی ناقص حکمت عملی کے باعث آزاد کشمیر بھر کے کیبل آپریٹرز اپنا کام بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیرپاکستان کے حوالہ سے پسمندہ علاقہ ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر جبار نے آزاد کشمیر کیبل آپریٹرز سے ڈی چینل کے حوالہ سے نرم گوشہ اتخیار کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن کیبل آپریٹرز کے مسائل کی طرف توج نہیں دی گئی۔

 

پولیس چوکی کومی کوٹ کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ (نامہ نگار) ڈی آئی جی ریکن اور ایس پی کی خصوصی ہدایت پر پولیس چوکی کومی کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی افیون برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ریجن یاسین قریشی اور ایس ایس پی مظفر آباد کی خصوصی ہدایت پر چوکی پولیس کومی کوٹ کے انچارج آفیسر نثار حسین عباسی ہمراہ اہلکاران دوران گشت حنیف ولد مسکین ساکنہ دو میل سے ہزاروں روپے مالیت کی افیون برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

طالبعلموں کو ایوارڈز دے کر روایات کو برقرار رکھا، راجہ ذوالقرنین

اسلام آباد( نامہ نگار) صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان نے کہا ہے کہ روالپنڈی کے لوگوں نے کشمیر کے ہر خطہ کے افراد کو یہاں برابری کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کئے۔ تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو ایوارڈ دے کر اہل راولپنڈی کے لوگوں نے اپنی روایات کو برقرار رکھا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اول سٹیزن کونسل کے زیر اہتمام ’’بیسٹ ٹیلنٹ جناح ایوارڈ شو‘‘ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے حاجی گلزار، شیخ اکرام، راجہ اس قیوم اور دیگر نے خطاب کیا۔

Leave a comment