Published On: Fri, Apr 22nd, 2011

رکی پا ٹننگ،مہذ ب کھیل کے غیر مہذب کھلاڑی

غیرایشیائی کھلاڑی جو اپنے آپ کو ہمیشہ مہذب کھلاڑی کہلوانا پسند کرتے ہیں تا ہم اکثر انہی کھلاڑیوں کی جانب سے ایسی حرکات سامنے آتی ہیں جو کرکٹ جیسے شرفاء کے کھیل میں شائستگی کی دھجیاں بکھیر دیتی ہیں۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ گورے کھلاڑیوں کا کسی نہ کسی بات پر ایک دوسرے سے الجھنا معمول کی بات ہے۔ کھلاڑیوں کی یہ حرکات چونکہ ٹی وی پر دیکھی جاتی ہیں جس کی وجہ سے شائقین بالخصوص نوجوانوں کو اچھا پیام نہیں ملتا۔ تا ہم بعض اوقات ڈریسنگ روم میں بھی ایسے واقعات ہوتے ہیں جو ٹی وی پر اکثر اوقات نہیں دیکھے جا سکے۔ اسی طرح کاایک واقعہ 10 ویں کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اورزمبابوے میچ کے درمیان رونما ہوا جب آسٹریلیائی کپتان رکی پا ٹننگ غیرمتوقع طور پر 28 کے اسکور پر رن آؤٹ ہو کرڈریسنگ روم پہنچے تو ٹی وی پر ان کے رن آؤٹ ہونے کا ایکشن ری پلے چل رہا تھا جس کو دیکھ کر پانٹنگ جذبات پر قابو نہیں رکھے سکے اور گارڈ سیدھے ٹی وی پر مار دیا جس کے نتیجہ میں احمد آباد کے موتیرا اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں لگا ایل سی ڈی ٹی وی سیٹ ٹوٹ گیا۔ میڈیا نے اس واقعہ پر رکی پانٹنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’کرکٹ کا گندا انڈہ‘‘ قرار دیا۔ انشرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی آسٹریلیوی کپتان کی سرزنش کی گو کہ ان پر کسی بھی قسم کا جرمانہ عائد اس لئے نہیں کیا گیا کہ نہ صرف انہوں نے اس پر معافی مانگی اور ایل سی ڈی ٹی وی سیٹ کے نقصان کے ازالہ کے طور پر اس کی قیمت ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔ واضح رہے کہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکیرٹری راجیشن پٹیل نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ اس واقعہ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے باقاعدہ احتجاج کریں گے ۔ کرکٹ کے ایشیائی حلقے اس معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی حرکت کسی غیر گورے کھلاڑی سے سرزد ہوئی ہوتی تو آئی سی سی کھلاڑی کی جانب سے معافی کے نقصان اور ازالے کے علاوہ جرمانہ بھی ضرور کرتی لیکن چونکہ یہ حرکت گورے کھلاڑی نے کی ہے اور پھر وہ کپتان بھی ہے لہٰذا معافی اور نقصان کے ازالے پر ہیبات ٹال دی گئی ہے۔

Leave a comment