Published On: Wed, Jun 3rd, 2015

مایہ خان کی منی اسکرین پر واپسی کی تیاریاں

Share This
Tags
توقع کی جا رہی ہے کہ مایہ خان کو دوسرے چینلز کے میزبانوں سے مقابلے کے لئے آگے لایا جا رہا ہے۔ ایک عام اندازہ یہ ہے کہ مایہ خان عامر لیاقت، فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی جیسے میزبانوں کے مقابل کھڑی ہوں گی
مارننگ شو ز کی میزبان مایہ خان کی دو سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہو رہی ہے۔ اس بار آپ انہیں نجی ٹی وی چینل ’ٹی وی ون‘ پر دیکھ سکیں گے۔
اپنے چلبلے انداز کے لئے مشہور مایہ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کیا تھا۔ تاہم، انہیں زیادہ شہرت صبح کے پروگرامز کی میزبان کی حیثیت سے ملی۔maya jhan
پاکستانی انٹرٹیمنٹ ویب سائٹ ’ہپ ان پاکستان‘کے مطابق، مایہ ’ٹی وی ون‘ میں مارننگ شو کی میزبانی سنبھالیں گی یا پرائم ٹائم سلاٹ یعنی شام کے اوقات میں پیش کئے جانے والے پروگرامز میں سے کسی پروگرام کی میزبانی کریں گی، ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم، توقع کی جا رہی ہے کہ مایہ خان کو دوسرے چینلز کے میزبانوں سے مقابلے کے لئے آگے لایا جا رہا ہے۔
ایک عام اندازہ یہ ہے کہ مایہ خان عامر لیاقت، فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی جیسے میزبانوں کے مقابل کھڑیں ہوں گی۔
مایہ خان چار سال کی عمر سے ٹی وی کے لئے مختلف کام انجام دیتی آئی ہیں۔ ابتداء میں وہ کمرشلز کے لئے وائس اوور بھی کیا کرتی تھیں۔1994ء میں پی ٹی وی سے ان کا ایک گیم شو بھی پیش ہوتا رہا ہے۔
’ایک محبت سو افسانے‘ ان کی 1990 کے دورکی کامیاب سیریز شمار ہوتی ہے۔ وہ ایک اور سپرہٹ سیریل ’بساط‘ کا بھی حصہ رہی ہیں جس میں ندیم اور ارشد محمود جیسے سینئر اور مشہور و معروف اداکاروں نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے تھے۔
علاوہ ازیں، لیلیٰ مجنوں اور ’شیشے کا گھر‘ بھی ان کے کامیاب ڈرامے ثابت ہوئے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کا مارننگ شو ’باخبر سویرا‘ اور سماء ٹی وی کا ’صبح سویرے مایہ خان کے ساتھ‘ کی بھی میزبانی انہی کے ذمے تھی۔ 2012 میں انہوں نے اے آر ڈیجیٹل سے رمضان اسپیشل پروگرامز بھی کئے۔
بعدازاں، ایکسپریس ٹی وی سے انہوں نے ’مایہ خان شو‘ بھی کیا۔ لیکن یہ زیادہ کامیاب نہ ہوسکا جبکہ سماء ٹی وی سے پیش ہونے والے کچھ شوز متنازع بھی ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ یکدم اسکرین سے آوٴٹ ہوگئی تھیں۔ اب دو سال بعد ان کی واپسی ہورہی ہے۔

Leave a comment

  • shylabark on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • randisl3 on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • jenaber on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • billywelsh on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • http://www.privatkredit.pw/ on عام انتخابات کے لئے مسلم لیگیوں کو متحد کرنے کی کوششیں پھر شروع