Published On: Thu, Aug 27th, 2015

پی آئی اے کے چار بوئنگ طیارے صرف دو کروڑ روپے میں فروخت

Share This
Tags
سکریپ قرار دیئے گئے پی آئی اے کے سات طیاروں میں سے کباڑیوں نے صرف چار ہی میں دلچسپی لی، باقی تین طیاروں کی بولی کامیاب نہیں ہوسکی۔ کراچی میں ہونے والی طیاروں کی نیلامی میں نو piaکمپنیوں نے حصہ لیا جن میں ایک نجی ایرلائن بھی شامل تھی ۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق کباڑیوں نے ایئربس کمپنی کے مقابلے میں بوئنگ کمپنی کے طیاروں میں زیادہ دلچسپی لی ۔ فاطمہ گیسولین نام کمپنی نے ایک بوئنگ 747 اور تین بوئنگ 737 طیاروں کیلئے سب سے زیادہ بولی دی ۔ بولی کی 25 فیصد رقم ادا کرنے پر طیارے کامیاب بولی دینے والی کمپنی کے حوالے کردیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ چاروں بوئنگ طیارے تقریباً دو کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں ۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق کباڑ قرار دیئے گئے تین ایئربس اے 310طیاروں کی فروخت بولی مقرہ ہدف سے کم ہونے کی بنا پر روک دی گئی ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق کباڑ قرار دیئے گئے طیارے ماضی کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر فروخت ہوئے ہیں ۔

کراچی/عمار علی ، نمائندہ فیکٹ

Leave a comment

  • shylabark on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • shylabark on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • randisl3 on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • jenaber on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • billywelsh on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات