Published On: Thu, Aug 27th, 2015

پنجاب اسمبلی پر حملے کا خطرہ،چار خودکش بمبارآ گئے‘ سکیورٹی ہا ئی ریڈالرٹ

Share This
Tags
pu خفیہ اور حساس ادارں نے پنجاب حکومت کو خبردار کیا ہے کہ 4خودکش بمبار لاہور کو روانہ ہو گئے ہیں جو پنجاب اسمبلی‘ سول سیکرٹریٹ‘ سپیکر پنجاب اسمبلی‘ اراکین اسمبلی ہوسٹلز اور دیگر اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر سکیورٹی کو ریڈالرٹ کرتے ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ اسمبلی کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کو بھی تعینات کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔فیکٹ کو انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کی جانب سے ایک سکیورٹی تھریٹ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ 4خودکش حملہ آور جن کی عمریں 20سے 25سال کے درمیان ہیں ، پنجاب اسمبلی کے اجلاس پر خودکش حملہ کرنے کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری اس سکیورٹی تھریٹ کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ اس سکیورٹی تھریٹ کی تصدیق چھ فوجی اور سول خفیہ اداروں نے کی ہے جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کو ہنگامی بنیادوں پر سکیورٹی الرٹ جاری کرنا پڑا جس کے بعد پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیرمتعلقہ شخص کو اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب نہیں آنے دیا جائے گا جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے گردونواح میں تمام سی سی ٹی وی کیمرے فعال کئے جائیں اور سپیشل برانچ سمیت خفیہ ادارے کے اہلکاروں کو سادہ کپڑوں میں تعینات کیا جائے جبکہ اراکین اسمبلی کے ہوسٹلز کی بھی سکیورٹی کو سخت کر دیا جائے۔ اس کے ساتھ اجلاس ختم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کو وقفے وقفے سے باہر بھیجا جائے گا۔

لاہور/رپورٹنگ ڈیسک

Leave a comment