Published On: Fri, Sep 12th, 2014

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں شریک ISI,MI

Share This
Tags
حکمران جماعت مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی نگرانی فوج کے دو اعلیٰ ترین انٹیلی جنس ادارے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے افسران کر khayarرہے ہیں ۔ ایم آئی اور آئی ایس آئی کے دو ، دو اعلیٰ ترین افسران حکومتی ٹیم اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں موجود تھے جو اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں ہوئے ۔ انٹیلی جنس اداروں کے یہ نمائندے نہ صرف ان مذاکرات کی نگرانی کر رہے ہیں بلکہ گارنٹر کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں ۔یہ بات لاہور میں موجود ایک اعلیٰ ترین عسکری ذرائع نے ’’ فیکٹ ‘‘ کو بتائی۔ ’’ فیکٹ ‘‘ لاہور اور اسلام آباد میں موجد اپنے ذرائع نے ان افسران کا نام جاننے کی بڑی کوشش کی لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا ۔ان مذاکرات میں انٹیلی جنس اداروں کے افسران کی موجودگی یہ بات ثابت کرتی ہے کہ اس سارے معاملے میں فوج کا کردار ختم نہیں ہوا اور بظاہر ایسا نظر آ رہا ہے کہ یہ سب کچھ حکومت کی خواہش پر ہو رہا ہے ۔حکومت چاہتی ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات میں فوج اپنا کردار ادا کرے تاہم عوامی اور سیاسی سطح پر حکومت ایسے کسی کردار کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ، کیونکہ مذاکرات میں فوج کے کردار یا شمولیت کے اعتراف سے اسے پارلیمنٹ میں اپنی اتحادی جماعتوں کے ردعمل کا خدشہ ہے۔
رپورٹ : ایم ارشد
pti & pmln

جہانگیر ترین کے گھر تحریک انصاف اور حکومتی ٹیم میں مذاکرات کا منظر

 

Leave a comment