Published On: Fri, Jan 30th, 2015

سی ای او نے اپنی اوقات یاد رکھی

Share This
Tags
چند روز قبل فیس بک والوں نے مشہور زمانہ موبائل میسجنگ سسٹم واٹس ایپ کو 19 بلین ڈالر کے عوض خرید لیا۔ واٹس ایپ کی کل ٹیم اس وقت پچاس لوگوں پر مشتمل ہے۔
اس خریداری کی کاغذی کاروائی کو حتمی شکل دینے کے لئے واٹس ایپ کے سی ای او جین کوم نے چند دستاویزات پر دستخط کرنے تھے۔ موصوف نے دستخط کرنے کے لئے ایک نرالی جگہ کا انتخاب کیا۔jan-koum-whatsapp
جین کوم کا تعلق یوکرائن سے ہے، اس کا بچپن کسمپرسی کی حالت میں گزرا اور جب جین کی عمر کوئی پندرہ سولہ برس تھی تو گھر والوں کے ساتھ وادیء4 سلیکون، یا سلیکون ویلی کے علاقے میں آن بسیرا کیا۔ان لوگوں کی رہائش چھوٹے سے حکومتی فلیٹ میں تھی، کوم کی والدہ چار پیسے کمانے کے لئے لوگوں کے بچے سنبھالتی تھی۔اسکے علاوہ ان کا گزارہ فوڈ سٹیمپ کی ٹکٹوں پر بچت کر کر کے ہوتا۔ جب فروخت کے معاہدے پر دستخط کرنے کا وقت آیا تو کوم کو پکا پتہ تھا کہ اسکے حساب سے بہترین جگہ کونسی بنتی ہے۔
فوربز میگزین کی پالمی اولسن لکھتی ہیں:
کوم، اسکے ساتھ مل کر کام شروع کرنے والا برائن ایکٹن سیکویا سے سرمایہ دار جم گویٹز گاڑیوں پر واٹس ایپ کے دفتر سے چند فرلانگ دور چلے گئے، ایک پرانی متروک سفید رنگ کی عمارت میں، جہاں کسی زمانے میں نارتھ کاؤنٹی کا سوشل سیکورٹی دفتر ہوا کرتا تھا۔ کوم جسکی عمر اب سینتیس سال ہے، کبھی اس جگہ کھڑے ہو کر راشن کی رعایتی ٹکٹیں لیا کرتا تھا اور اسی جگہ کھڑے ہو کر ان تینوں نے فروخت کے معاہدے کو حتمی شکل دی۔
واقعی !بندے کو اپنی اوقات کسی بھی حال میں نہیں بھولنی چاہیئے۔ عاجزی ایک بیش قیمت اثاثہ ہے، بڑے لوگ بہت عظیم کام کر لینے کے بعد بھی شوخے نہیں ہوتے۔ چھوٹے بندے ذرا سی کامیابی حاصل کر لیں تو انکی گردن میں سریا آ جاتا ہے جو کہ بے تکی بدمعاشی کی وجہ سے گردن سے نکل کر گاف الف گا ڈیش ڈیش میں منتقل ہوتے دیر نہیں لگتی۔
jan-koum-signing-agreement-whatsapp

جین کوم فروخت کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے۔

Leave a comment

  • shylabark on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • shylabark on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • randisl3 on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • jenaber on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات
  • billywelsh on بول ٹی وی کیخلاف سازش کا سکرپٹ سلطان علی لاکھانی نے لکھا، میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود حصہ دار بنے ، بول کی بدنامی کے کئی پلانز باقی۔۔۔ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے بھی حصہ ڈالا۔۔ حیران کن انکشافات