ادیبوں اور قلم کاروں کا چھٹا کراچی لٹریچر فیسٹیول
کراچی میں چھ تا آٹھ فروری پاکستانی اور غیر ملکی ادیب اور قلم کار ایک ہی چھت تلے رہے۔ منتظمین کے مطابق اس ادبی میلے میں ایک سو اسی پاکستانی اور چونتیس غیر ملکی ادیب، شاعر اور تعلیمی شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔
- چھٹے کراچی لٹریچر فیسٹیول کے اسٹیج پر اردو ادب کے بڑے نام یکجا ہیں۔ فیسٹیول کی بانی امینہ سید کے مطابق لوگ بڑے ذوق و شوق سے اس میلے میں شرکت کی۔ یہ فیسٹیول چھ سے آٹھ فروری تک جاری رہا۔
- فیسٹیول کا استقبالیہ، جہاں ادبی ذوق کے ہرشخص کے لیے دروازے کھلے تھے۔ تین روزہ لٹریچر فیسٹول کے دوران مختلف سماجی اور ادبی موضوعات پر مذاکرے اور مباحثے بھی منعقد ہوئے۔
- ادبی میلے میں زبان و ادب پر گفتگو اور مکالموں کے ساتھ ساتھ کتابوں کے خزانے بھی موجود تھے جہاں شرکاء کتابوں کی ورق گردانی کرتے نظر آئے۔
- شاعر عوام حبیب جالب کی زندگی پر ہونے والے سیشن کے میزبان مجاہد بریلوی تھے جبکہ مہمانوں کے طور پرعاصمہ جہانگیر اور اعتزاز احسن کو مدعو کیا گیا تھا۔
- طننر کرنے والا قلم کے عنوان سے میزبان نوید شہزاد کا محمد حنیف کے ساتھ دلچسپ مکالمہ۔ محمد حنیف کے تبصروں نے محفل میں مسکراہٹیں بکھریں۔