Published On: Thu, Aug 18th, 2011

وین پارنل کےقبول اسلام میں کراچی کی خانقاہ کا کرداراہم

Share This
Tags

ہاشم آملہ ایک پاکستانی بزرگ پیر مولانا حکیم اختر صاحب کے حلقہ احباب میں شامل ہیں اوروہی جنوبی افریقہ کے کرکٹر وین پارنل کو پیر صاحب کے پاس لے کر گئے

لاہور /سپورٹس ڈیسک
گزشتہ کئی ماہ سے اپنے ساتھ کھلاڑیوں ہاشم آ ملہ اور عمران طاہر سے گہری وابستگی رکھنے والے جنوبی افریقہ کے کرکٹروین پارنل نے بالآخر اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اگر چہ وہ رواں برس کے آغاز میں ہی حلقہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں‘ لیکن انہوں نے کچھ خاص وجوہات کی بنا پر اس بات کو عوام الناس پر ظاہر نہیں ہونے دیا تھا اور اب رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں ان کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا جارہاہے کہ وہ نہ صرف اسلام قبول کر چکے ہیں بلکہ رواں برس وہ دیگر مسلمانوں کی طرح رمضان المبارک کے پورے روزے بھی رکھیں گے۔
وین پارنل کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذکورہ فیصلہ انتہائی سوچ سمجھ کرکیا ہے اور اس فیصلے تک پہنچنے کیلئے انہوں نے کئی ماہ تک مسلسل قرآنی تعلیمات اور احادیث نبویﷺ کا گہرا مطالعہ کیا تھا۔ اگرچہ اسلام قبول کرنے کے اعلان کے بعد سے تاحال وین پارنل کی جانب سے ذرائع ابلاغ کیلئے انتہائی مختصر سا بیان جاری کیا گیا ہے لیکن جنوبی افریقہ میں موجود مسلم ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ وین پارنل کی جانب سے قبول اسلام کے فیصلے میں بڑی حد تک جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے باعمل مسلمان کھلاڑی ہاشم آملہ نے کردار ادا کیاہے۔ جنوبی افریقہ کے مسلمان حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ ہاشم آملہ ایک پاکستانی بزرگ پیر مولانا حکیم اختر صاحب کے مرید اور ان کے خیفہ یوسف پٹیل کے حلقہ احباب میں شامل ہیں اور ان کی جانب سے ا کثر مواقع پر وین پارنل کو اپنے ہمراہ دینی محافل میں شریک کیا جاتا تھا۔ کراچی کی خانقاہ سے منسلک انہی دینی محافل میں مسلسل شرکت کی بنا پر ہی وین پارنل اسلام کی طرف راغب ہوئے اور انہوں نے رواں برس جنوری میں باقاعدہ اسلام قبول کر لیا تھا۔ اگر چہ تاحال وین پارنل ‘ ہاشم آملہ اور عمران طاہر کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے‘ لیکن ذرائع کا کہناہے کہ وین پارنل نے اسلام قبول کرنے کیلئے کسی بڑے دینی مدرسے یا مسجد کا رخ کرنے کی بجائے خا موشی سے مولانا یوسف پٹیل کے حلقہ احباب میں سے ایک دینی شخصیت کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ذرائع ابلاغ اب تک اس بات سے باخبر تھے کہ وین پارنل چھ ماہ قبل ہی حلقہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے مقامی روزنامے تائمز لائیو کے مطابق مسلمان ہونے کا اعلان کرتے ہوئے وین پارنل کا کہنا تھا کہ اگر چہ وہ مسلمان ہوچکے ہیں اور انہوں نے اپنا نیا نام ولید منتخب کر لیاہے لیکن وہ فوری طور پر کچھ مسائل کی وجہ سے اپنا نام تبدیل نہیں کریں گے۔ نو مسلم کرکٹر کے مطابق’’ ولید‘‘ کے معنی ’’ نوزائدہ بچے ‘‘ کے ہیں اور اسلام قبول کرنے کے بعد وہ اپنی زندگی نئے سرے سے شروع کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وین پارنل اس وقت 22 برس کے ہیں اور ان کی پیدائش پورٹ الزبتھ میں ہوئی تھی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد بھی وہ اپنی پوری توجہ کرکٹ پر ہی مبذول رکھیں گے ‘ تاہم کچھ قانونی وجوہات کی بناء پر اپنے قریبی دوست اور ساتھی کرکٹر ہاشم آملہ کی طرح شراب کے ٹیگ والی شرٹ پہننے سے انکار نہیں کریں گے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہویے نومسلم جنوبی افریقی کرکٹر وین پارنل کا کہنا تھا کہ مذہب ان کا ذاتی معاملہ ے اور وہ اپنے مداحوں سے اب بات کی امید رکھتے ہیں کہ وہ پہلے کی طرح انہیں عزت دیں گے ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ہاشم آملہ کو اسپانسر کرنے والی شراب بنانے والی کمپنی کا ٹیک نہیں لگاتے ہیں اور اس ’’ جرم ‘‘ کی پاداش میں انہیں ہر ماہ پانچ سو ڈالر ہرجانہ بھرنا پڑتاہے۔ ہاشم آملہ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ان کی دینی غیرت اس بات کو گوارہ نہیں کرتی کہ وہ شراب تیار کرنے والی کمپنی کی ٹیگ والی شرٹ پہنیں اور اس کے بجائے وہ ماہانہ پانچ سو ڈالر ہرجانہ برداشت کرنے کو تیار ہیں۔ دوسری جانب وین پارنل کے منیجر Donne Commins کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے عوام نے اپنے قومی کرکٹر کے قبول اسلام میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کے مطابق اس سے قبل انہوں نے وین کے کسی بیان پر عوام الناس کی اتنی زیادہ دلچسپی نہیں دیکھی تھی جتنی کہ ان کے اسلام قبول کرنے کے اعلان پر ہوئی ہے
Displaying 9 Comments
Have Your Say
  1. islahuddin says:

    i m very happy about it and imran tahir should also look like pakistanis

  2. Alhamdolillah,i am very happy for him that Allah has saved one more of His beloved human beings from hell and pray that He may save all from this unfortunate fate. ameen

  3. MUHAMMAD asif says:

    salam ,Alhamdolollah

  4. Muhammad Touseef says:

    Alhamadolillah, our best wishes to waleed and hasim amla for convanceing to mr waleed.

  5. Arshad says:

    God bless Hashim and Tahir and new muslim Waleed

  6. hashim amla kou is dour ka wali ka ha jay tou ghalat na hou ga.

  7. Ahamdolillah,best wishes to Hashim Amla & Waleed.

  8. amin says:

    it is very pleasent and matter of pleasure, but i may very humbly add that each and every muslim is under obligation to make extensive effort for real supremacy of ISLAM in each and every spher of life ie politics, economy internal and external national and international affairs.

  9. hasham amla is vry great says:

    parnel acpt islam i,m vry happy God bless you my brother walled

Leave a comment