Published On: Fri, Jun 5th, 2015

زرداری کا مستقبل ایان کے ہاتھ میں، لطیف کھوسہ کیس ’’ ٹھپ‘‘ کریں گے

Share This
Tags
khabar ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااورسابق گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ ایان علی کی طرف سے بطوروکیل پیش ہونےکی ڈرامائی پیشرفت نے کئی اہم سوالات کوجنم دیدیا ہے۔ ’’  فیکٹ‘‘ کو معلوم ہوا ہے کہ اب اس کیس کا کو ئی نہ کو ئی نتیجہ ضرور نکلے گا۔کیونکہ سابق صدر آصف علی زرداری کا مستقبل ایان علی کے ہاتھوں میں ہے ۔ایان علی نے اگر زبان کھول دی تو زرداری کو خواری کے سوا کچھ نہیں ملے گا اور ان کا سیاسی مستقبل بھی تاریک ہونے کا امکان ہے۔ ’’  فیکٹ‘‘ کے ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ جو پیپلز پارٹی کے حلقوں میں ججز سے تعلقات اور کام کروانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ، انہیں ایان علی کیس کی پیروی کے احکامات پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے دیئے گئے  تاکہ اسے منطقی انجام تک پہنچایا جا ئے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت ماڈل ایان علی کیس کے حوالے سے سخت پریشانی کاشکارتھی اس حوالے سے پارٹی کے اعلیٰ سطح پرکئی اجلاس بھی ہوچکے ہیں جس کے بعدماڈل ایان علی کیس کی پیروی کرنے کی ذمہ داری سردارلطیف کھوسہ کودی گئی اوران کویہ احکامات بھی دیئے گئے کہ وہ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پرمبینہ طورپرلگنے والے الزامات کاقانونی شکل میں جواب دیں گے جبکہ ایک ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے یہ خدشہ ظاہرکیاجارہاتھاکہ ماڈل ایان علی آئندہ چنددنوں میں اہم انکشافات کرسکتی ہیں جس سے پارٹی کی سیاسی ساکھ کودھچکالگے گا۔

لاہور :وسیم شیخ ، ایڈیٹر رپورٹنگ فیکٹ نیوز

Leave a comment