Published On: Tue, Jun 30th, 2015

ایم کیو ایم راہنما کے گھرسے بھارتی رقم سے خریدے اسلحے کی فہرست مل گئی

Share This
Tags

پچاس کلاشنکوف ،65دستی بم، ڈیٹونیٹر ز، اسنائپرز، آر پی جیزاور ٹیلی اسکوپ 38لاکھ بھارتی روپے میں خریدیں

weapons
لندن پولیس کے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک گھر سے ملنے والی اسلحے کی فہرست دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ فہرست کے مطابق بھارت سے 50اے کے 47رائفلیں 12لاکھ 50ہزار بھارتی روپے ، 50دستی بم 65ہزار بھارتی روپے میں خریدے گئے ۔ نمائندہ دنیا نیوز کے مطابق لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیو ایم کے ایک رہنما کے گھر پر چھاپے کے دوران یہ فہرست برآمد کی تھی، مجموعی طور پر اے کے 47، دستی بموں کے علاوہ ڈیٹونیٹر ، اسنائپر رائفلیں ، آر پی جیز اور ٹیلی اسکوپ سمیت مختلف ہتھیار 38لاکھ بھارتی روپوں میں خرید ے گئے ۔20ڈیٹونیٹر بھارتی 24 ہزار میں جبکہ 5 سائلنسرز 75 ہزار میں خریدے گئے ، فہرست میں 50 ہزار گولیوں کی خریداری 7 لاکھ روپے میں واضح ہے ، رائفلز ٹیلی اسکوپ کے ہمراہ 4 لاکھ 35 ہزار ،10 آر پی جی راکٹ 2 لاکھ 50 ہزار ،20 ٹی ٹی پستول،3 لاکھ 20 ہزار میں خریدی گئیں۔ فہرست میں شیلز،میگزینز اور دیگر ہتھیاروں کا بھی ذکر ہے ۔

رپورٹ: وسیم شیخ

document

بھارت سے خریدے گئے اسلحے کی فہرست اور قیمت

Leave a comment