Published On: Thu, Jun 4th, 2015

افسر شاہی اورپٹوارمافیا نے لیاقت علی خان کو بھی نہ بخشا، الاٹ زمین منسوخ

Share This
Tags
پاکستان کی کرپٹ افسر شاہی اور پٹوار مافیا نے سابق وزیر اعظم وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اور پوتی کو بھی نہ بخشا اور انہیں کلیم میں تین بار الاٹ ہونے والی زمین ایک بار پھر منسوخ khabarکر دی ۔
لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور بانیوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے پاکستان کے لئے اپنی جان دی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بھارت میں اپنی جائیداد کے لئے کلیم نہیں کیا، مگر بعد میں ان کے بیٹے ولایت علی خان نے 1958 میں کلیم کیا تھا جس پر انہیں زمین ملی، مگر 3 بار زمین الاٹ ہونے کے بعد واپس لے لی گئی۔ اب لیاقت علی خان کی پوتی قیصر جہاں اور پر پوتے رستم علی خان نے وزیراعظم کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں اور 57 سال گزرنے کے باوجود انہیں ان کا حق نہیں مل سکا۔سابق وزیر اعظم وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے ولایت علی خان کے کلیم پر 3بار زمین الاٹ ہونے کے بعد منسوخ ہونا افسوسناک ہے ۔نواز شریف کو اس خط کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے معاملے کی انکوا ئری کروانی چاہیے اور منسوخ شدہ زمین کی الاٹمنٹ بحال کرنی چاہیے۔
لاہور: فیکٹ رپورٹ

Leave a comment