Published On: Sun, May 31st, 2015

سیکورٹی چیک کیلئے کیوںروکا۔۔۔جج نے بنوں چھاؤنی کمانڈر کو نوٹس بھیج دیا

Share This
Tags
پاکستان میں پروٹوکول سیکیورٹی سے زیادہ اہم ہے۔اسی لئےپشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اکرام اللہ نے بنوں چیل پوسٹ پر سکیورٹی حکام کی طرف سے روکنے اورکارڈ چیل کروانے کے p1مطالبے کو اپنی یا عدلیہ کی توہین سمجھتے ہوئےبریگیڈ کمانڈر بنوںکینٹ کو عدالتی نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس میں تمام متعلقہ فوجی اور سول حکام کو فریق بناتے ہوئے انہیں عدالت کے سامنے رو برو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہےاور پو چھا گیا ہے کہ سکیورٹی حکام کو ایک جج کی تلاشی کا اختیار کس نے دیا ہے؟نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرکاری خزانےسے بنائی گئی ان چیک پوسٹوں پر فوج شہریوں ، سول سوسائٹی ، سرکاری ملازمین، وکلاء اور ہائی کورٹ کے ججز کو ہراساں کر رہی ہے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بنوں کینٹ کے اس علاقے میں پشاور ہائی کورٹ کا بنوں بنچ کام کر رہا ہے اور اس چیک پوسٹ کو کراس کر کےہی بنچ میں پہنچا جا سکتا ہے۔

لاہور: فیکٹ رپورٹ

isi 1
isi 2
isi3

Leave a comment