Published On: Wed, Aug 17th, 2011

گیلانی کو اسیری میں سہولتیں فراہم کرنیوالے جیل سپرنٹنڈنٹ پر نوازشات

Share This
Tags
وسیم شیخ
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اڈیالہ جیل میں دوران اسیری انہیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے والے اڈیالہ جیل کے اس وقت کے سپرنٹنڈنٹ فضل نثار چوہدری پر ’’نوازشات ‘‘کی بارش کرتے ہوئے اسے وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے میں صرف 2 ماہ کی مدت ملازمت کے بعد اس کا سروس اسٹرکچر تبدیل کرکے سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 میں ڈائریکٹر اسٹیٹ سی ڈی اے تعینات کرا دیا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی جب تک اڈیالہ جیل میں قید رہے سپرنٹنڈنٹ جیل فیصل نثار کا کمرا ان کی سرگرمیوں کا مرکز رہتا تھا جہاں پر وہ اپنے اہل خانہ ‘دوستوں اور صحافیوں سے ملاقاتیں کرتے اور ’’پرتکلف کھانے ‘‘کھائے جاتے تھے۔وزیراعظم نے فضل نثار کی بطور سپرنٹنڈنٹ جیل ’’مہربانیوں‘‘ کا بدلہ چکانے کیلئے ان پر نوازشات کی بارش کر دی اور پہلے اسے ڈیپوٹیشن پر پنجاب کے صوبائی محکمہ جیل خانہ جات سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں 18 ویں گریڈ کی پوسٹ پر لگایا گیا اور بعدازاں وزیراعظم ہاؤس میں اہم عہدے پر تعینات کر دیا گیا اور وہاں سے 3 ماہ قبل ڈپوٹیشن پر سی ڈی اے میں بھجوایا گیا اور صرف ایک ماہ کے اندر اس کی سروس کو سیکرٹریٹ گروپ میں ریگولر کرکے گریڈ 19 میں ڈائریکٹر اسٹیٹ لگا دیا گیا۔

Leave a comment