Published On: Tue, Jun 21st, 2011

یہ ہے انصاف!پاکستان کیلئے امریکی ویزوں میں کمی،بھارت کیلئے بڑھ گئے

سٹاف رپورٹ
پاکستان کیلئے امریکی ویزوں میںکمی ہوگئی ہے۔جبکہ بھارت کے لئے یہ تعداد بڑھ گئی ہے ۔تازہ اعداہ وشمار کے مطابق2010ءمیںپاکستان کو 30595نان امیگرنٹ ویزے ،2009ءمیں 33ہزار730ویزے جاری کئے گئے جبکہ دس سال قبل 2001ءتک نوسال میں پاکستان کو اوسطاً سالانہ 31ہزار432ویزے جاری کئے گئے۔بھارت کو 2010ءمیں 5لاکھ 28286نان امیگرنٹ ویزے جبکہ 2009ءمیں 4لاکھ 99686ویزے جاری کئے گئے تھے۔دس سال قبل 2001ءمیں بھارت کے شہریوں کو جاری ہونے والے نان امیگرنٹ ویزوں کی تعداد4لاکھ 16599تھی جس میں 2010ءمیں ایک لاکھ 11727کا اضافہ ہوا۔پاکستان کو 2010ءمیں 11ہزار317امیگرنٹ ویزے جبکہ 2009ءمیں 14ہزار 935ویزے جاری کئے گئے تھے ۔اس طرح ایک سال میں پاکستان کے شہریوں کو جاری کئے گئے امیگرنٹ ویزوں کی تعداد میں3618کی کمی واقع ہوئی ۔اس کے مقابلے میں بھارت کو 2010ءمیں 28ہزار468نان امیگرنٹ ویزے جبکہ 2009ءمیں 26ہزار   248ویزے جاری کئے گئے تھے جس میں ایک سال میں 2220کا اضافہ ہوا۔2010ءمیں کل 4لاکھ 82 ہزار52امیگرنٹ ویزے جبکہ 64لاکھ 22ہزار 751نان امیگرنٹ ویزے جاری کئے گئے ۔2009ءکے مقابلے میں 2010ءمیں جاری کئے گئے۔ امیگرنٹ ویزوں کی تعداد میں 13ہزار282جبکہ نان امیگرنٹ ویزوں کی تعداد میں 6لاکھ 1 8ہزار 573کا اضافہ ہوا۔2010ءمیں مختلف وجوہات کی بنا پر امیگرنٹ ویزا کی 3لاکھ 6160درخواستیں اور نان امیگرنٹ ویزا کی 18لاکھ 63ہزار994درخواستیں رد کر دی گئیں۔

Leave a comment