Published On: Fri, Apr 22nd, 2011

بتیس لاکھ افراد نے جعلسازی سے نام اور پتہ تبدیل کرایا

Share This
Tags
ملک کی موجودہ سکیورٹی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کے قیام کے ذمہ دار اداروں نے اپنے مستقل اور عارضی پتے تبدیل کرنے والے اٹھارہ لاکھ دو ہزار سات سو ستاسی افراد، نام تبدیل کرانے والے دس لاکھ تیرہ ہزار چھ سو بیاسی اور تصویر پر دستخط تبدیل کرنے والے تین لاکھ تراسی ہزار سے زائد افراد کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ نادر اذرائع نے بتایا کہ مجموعہ طور پر 2002 سے لے کر2010 چھیاسٹھ لاکھ بانوے ہزار چھ سو چھیاسی افراد نے اپنا مارشل سٹیٹس، رہائشی پتے، نام، تاریخ، پیدائش، تصویر اور دستخط تبدیل کرائے ہیں اور نادرا کے قانون میں اس کی بھی اجازت ہے تا ہم ملک کی موجودہ سکیورٹی صورت حال کو مدنظر رجھتے ہوئے امن و امان کے قیام کے ذمہ دار اداروں نے اپنے مستقل اور عارضی پتے تبدیل کرنے والے اٹھارہ لاکھ دو ہزار سات سو ستاسی افراد، نام تبدیل کرنے والے دس لاکھ تیرہ ہزار چھ سو بیاسی اور تصویر و دستخط تبدیل کرنے والے تین لاکھ تراسی ہزار سے زائد کا افراد کا ریکارڈ حاصل کیا ہے تا کہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ ان میں کوئی ایسا شخص تو نہیں جو کسی جرم یا دہشت گردی کے واقعے میں مطلوب ہو اور اس نے اپنا نام، تصویر اور پتہ تبدیل کر کے نیا کارڈ بیھ حاصل کیا ہو یہ ڈیٹا خاموشی کے ساتھ سکیورٹی نقطہ نظر کے تحت فراہم کیا گیا ۔

Leave a comment