Published On: Thu, Aug 27th, 2015

ڈاکٹروں نےعالمگیر کے گردے نکال دیئے

Share This
Tags
alamigir پاکستانی پاپ سنگر عالمگیر امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے سٹی ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔ آپریشن کے ذریعے ہسپتال انتظامیہ نے ان کے دونوں گردے نکال کر ٹرانسپلانٹ کے لیے انھیں 4 جنوری 2016 کی تاریخ دی ہے۔ عالمگیر نے بتایا کہ وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ اب وہ گھر میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی واک کرتے ہیں انہیں ڈائیلسز کے لیے ہفتے میں 3 بار لازمی ہسپتال جانا پڑے گا۔ امریکن پاسپورٹ کی وجہ سے انہیں بہت سی سہولتیں ہیں انہیں گھر سے ہسپتال لانے لے جانے کیلئے فری ایمبولینس سروس مہیا کی گئی ہے۔ اگلے 2 ماہ میں وہ پاکستان آ جائیں گے۔ ٹرانسپلانٹ کے 20 فیصد اخراجات تقریباً 50 لاکھ روپے ان کے ذمہ ہیں وہ کسی سے امداد لینے کے بجائے اپنے میوزک کنسرٹس کے ذریعے پیسہ اکٹھا کریں گے۔

لاہور/شوبز رپورٹر

Leave a comment