Published On: Thu, Jul 2nd, 2015

کرپشن،آئی جی سندھ اور18 افسروں کیخلاف تحقیقات

Share This
Tags
نیب نے آئی جی سندھ کیخلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلی بار کسی حاضر سروس آئی جی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ پولیس کیلئے خریدے گئے سامان میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جائیگی۔ Ghulam Hyder Jamalil,PSP18 افسروں کیخلاف تحقیقات کی جائیگی، ان پر رشوت ستانی، بکتربند گاڑیوں اور بلٹ پروف جیکٹس کی خریداری میں کرپشن کے الزامات ہیں۔ افسروں میں اے آئی جی فنانس فدا حسین، سابق اے آئی جی تنویر طاہر، ڈی آئی جی علیم جعفری اور ایس ایس پی مقصود میمن شامل ہیں۔ نیب نے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہری کے خلاف آمدنی سے زیادہ 8 ارب کے اثاثے بنانے اور پشاور یونیورسٹی کے کیمیکل انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر امداد اللہ اور دیگر افراد کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے پورے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے نیب کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ بدعنوان عناصرکیخلاف شکایات پر تفتیش میں اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
کراچی، اکبر علی

Leave a comment