Published On: Wed, Jun 24th, 2015

مشکل وقت سے نکالیں، زرداری کی درخواست

Share This
Tags

ن لیگ سے بات کر کے ہماری جان چھڑائیں، پی پی قیادت کی سربراہ جے یوآئی سے درخواست, آصف زرداری کے بیان کے تناظر میں خورشید شاہ کو اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کا ٹاسک

پیپلزپارٹی نے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان کے بعد بند گلی سے نکلنے اورماحول کو سازگاربنانے کیلئے فضل الرحمن ،خورشیدشاہ اورایم کیوایم کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فیکٹ کو پتہ چلنے والی اطلاعات کے مطابق پیپلز Zardariپارٹی کی مرکزی قیادت نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو تاریخ کے مشکل ترین وقت سے نکلنے میں مدد کریں اور وہ اس سلسلے میں مسلم لیگ(ن) سے بات کریں اور اس بیان کے اثرات سے ان کی جان چھڑائیں، تاہم مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ماحول کو سازگار بنانے کی کوششوں کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے نئی مشکلات کے پیش نظر سید خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے ۔ اپوزیشن کی دیرینہ قربت کیلئے ان جماعتوں کے رہنمائوں کو قومی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف اہم معاملات پر اعتماد میں لیں گے ۔ ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ آصف علی زرداری کے بیان کے تناظر میں سید خورشید شاہ کو اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

لاہور: فیکٹ رپورٹ

Leave a comment