Published On: Thu, Oct 9th, 2014

لاہور کی 347 رہائشی اسکیمیں غیرقانونی قرار

Share This
Tags
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ لاہور ڈویڑن کے اضلاع لاہور ‘ شیخوپورہ‘ ننکانہ صاحب اور قصور میں واقع347 پرائیوٹ رہائشی سکیمیں اور لینڈ سب ڈویڑنز غیر lda officeقانونی ہیں۔ ان سکیموں میں پلاٹوں کے متوقع خریداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی سکیم میں اس وقت تک پلاٹ نہ خریدیں جب تک اس ایل ڈی اے کی طرف سے اس رہائشی سکیم/لینڈ سب ڈویڑن کی منظوری نہیں دے دی جاتی ۔ شہری کسی بھی رہائشی سکیم/لینڈ سب ڈویڑن میں پلاٹ خریدنے سے پہلے اس سکیم او رپلاٹ کی قانونی حیثیت کے بارے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے معلومات حاصل کرلیں۔ ضلع لاہور کی حدود میں واقع 98سکیمیں غیر قانونی ہیں ۔ان سکیموں میں 69ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نشتر ٹاؤن‘14واہگہ ٹاؤن ‘10اقبال ٹاؤن اور پانچ عزیز بھٹی ٹاؤن کی حدود میں واقع ہیں ۔ ایل ڈی اے ترجمان کے مطابق نشتر ٹاؤن میں عالم ریزڈینسی‘وائٹل پریمیم ‘انور ٹاؤن‘بدر کالونی‘بلال ٹاؤن‘فاطمہ ہاؤسز‘گیلانی ہومز‘گیلا نی پارک 1۔‘گیلانی پارک2۔‘گرین کیپ ہاؤسنگ سکیم‘اقبال پارک‘المدینہ ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم ‘گلشنِ امین‘حاجی امانت علی اسٹیٹ‘ ہجویری گارڈنز‘ّآئیڈیل گارڈن ہاؤسنگ سکیم‘کوہ نور ہاؤسنگ سکیم‘ملک پارک‘ میاں قاسم اسٹیٹ ‘ سادات کالونی‘ وحید برادرز‘ گل نشان ہاؤسنگ سکیم ‘ حاجی امانت علی شاہ‘ ہیون ہومز‘ اسلام پارک ہاؤسنگ سکیم ‘ جوہر ولاز ہاؤسنگ سکیم‘ پرائم ہومز‘ جوڈیشل ایونیو ہاؤسنگ سکیم‘ ماہ نور ولاز‘ رحمان پارک‘ ناصر کالونی‘ پارک ویو ولاز سب ڈویڑن نزد ٹی اینڈ ٹی ہاؤسنگ سکیم‘ولاز نزد آبپارہ ہاؤسنگ سکیم ‘ میاں فارم ہاؤسز‘ مصطفی ٹاؤن‘ غوثیہ کالونی‘ اذان ہاؤسنگ سکیم ‘ 1384 K ہاؤسنگ سکیم‘ عبداللہ پارک ہاؤسنگ سکیم ‘ عبداللہ پارک ہاؤسنگ سکیم‘ الرحمن فاؤنڈیشن ہاؤسنگ سکیم ‘ بدر کالونی‘ ایلیٹ ٹاؤن‘ گلبرگ پارک ہاؤسنگ سکیم‘ حاجی پارک ہاؤسنگ سکیم ‘ صابر اسٹیٹ II ہاؤسنگ سکیم‘ مدینہ ویو ہاؤسنگ سکیم ‘ میاں جی عبداللہ ہاؤسنگ سکیم‘ اخترآبادہاؤسنگ سکیم ‘ الحرم گارڈن‘ عزیز کالونی‘ بلال ٹاؤن ‘ فیصل ٹاؤن‘ فیصل ٹاؤن فیز II‘ گلبرک پارک ‘ انڈس اسٹیٹ ‘ لاہور گارڈن‘ نیو گلشن لاہور‘ اولمپک ویلیج‘ روشن ٹاؤن‘ سبحان گارڈن‘ ریحان گارڈن‘پرل گارڈن‘مدینہ ایونیو ‘ نذیرگارڈن اور زین ہومز۔ واہگہ ٹاؤن میں شریف پارک‘ حکیم ٹاؤن‘ جیوا پارک‘ طیب ٹاؤن‘ فیروز پارک‘المدینہ گارڈن‘خیبر گارڈن‘علی عالم گارڈن‘طفیل گارڈن‘رضوان گارڈن نزد کینال‘لاہور میڈیکل ہاؤسنگ سکیم فیز1‘لاہور میڈیکل ہاؤسنگ سکیم فیزII‘لاہور میڈیکل ہاؤسنگ سکیم فیزIII‘اسد ٹاؤن اور گیریژن گارڈن فیزIII‘عزیز بھٹی ٹاؤن میں ہجویری‘ میاں عزیزگارڈن‘آئی بی ایل ہومز‘ارشد گارڈن‘اقبال ٹاؤن میں عبدا للہ ٹاؤن‘آمنہ پارک‘حافظ ٹاؤن‘حسنین پارک‘ایل ڈی اے ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی‘جمیل پارک‘پاک ٹاؤن‘رانا ٹاؤن ‘ڈاکٹر سوسائٹ اورسب ڈویڑن نزد سلطان ٹاؤن شامل ہیں۔

رپورٹ: وسیم شیخ

Leave a comment