Published On: Sat, Oct 22nd, 2011

پاکستان میں طیارے حاصل کرنے کیلئے امریکی سرگرم، فوج کی مخالفت

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ /
امریکی سفارت خانے نے یو ایس ایڈ کے ترقیاتی منصوبوں تک افرادی قوت پہنچانے کے نا م پر پاکستان میں طیارے اور ہیلی کاپٹر حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے امریکی سفارت خانے کو یہ اجازت دینے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے نے یو ایس ایڈ کی ترقیاتی اسکیموں کے نام پر ایک کروڑ ڈالر کی لاگت سے پاکستان میں 5بر سوں کیلئے طیارے اور ہیلی کاپٹر حاصل کرنے کے لیے نجی فضائی کمپنیوں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں ، تاہم پاکستانی عسکری قیادت نے اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے نے رواں سال یو ایس ایڈ کے لیے طیارے اور ہیلی کاپٹر حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اس منصوبے کو پاکستانی فوجی قیادت کے تحفظات پر موخر کر دیاگیا تھا۔ لیکن اب ایک بار پھر امریکی سفارتخانہ اس معاملے پر سرگرم ہو گیا ہے ۔ امریکی سفارت خانہ چاہتا ہے کہ ابتدائی طور پر 6 افراد کے لیے راک فری یا فکسڈ ونگ ہیلی کاپٹر حاصل کیے جائیں ۔ تاہم انٹیلی جنس اداروں کے تحفظات کے بعد حکومت بھی اس بات کی اجازت دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے جس پر امریکی حکام نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Safi says:

    Q ab tayaro owr halycaftaro ma be jasosi chip lagaega.

Leave a comment