Published On: Wed, Jun 22nd, 2011

لاہور ائیر پورٹ،10ایکڑاراضی کم قیمت پرجنرل کے بیٹےکوالاٹ

سٹاف رپورٹ
علاقہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک 80سالہ (ر) جرنیل کے بیٹے کو 10ایکڑ قیمتی اراضی 33سال کے لئے لیز پر دے دی گئی اور لیز کی مدت میں اتنی مدت کے لئے دوبارہ توسیع ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اراضی باضابطہ طور پر مذکورہ شخصیت کے حوالے کر دی گئی ہے ۔اراضی پر فائیو سٹار ہوٹل تعمیرکیا جائے گا۔لیز پر اراضی حاصل کرنے والی شخصیت نے ہوٹل کی تعمیر کے لیے ایک پاکستانی نژاد امریکی کو اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے لیے راضی کر لیا ہے اور مختلف بین الاقومی ہوٹلز کی چین میں شامل ہونے کے لئے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔مذکورہ شخص نے ہی لبرٹی مارکیٹ میں ایک ہوٹل تعمیر کر کے ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ ایک نامور شخصیت کو 45لاکھ روپے پر ماہانہ کرائے پر دے رکھا ہے۔
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. ghulam hussaian awan says:

    how to download or share the post, to send to other friends.thanks

  2. Smera says:

    at right side share it box to share this story to facebook, twitter and other sites.

Leave a comment