Published On: Fri, Dec 23rd, 2011

پرکشش سی وی کیسے تیار کیا جائے؟

Share This
Tags

ایک منفرد اور پرکشش سی وی تیار کرنا ملازمت کے حصول کی طرف پہلا قدم ہے چونکہ یہ رابطے کا وہ پہلا ذریعہ ہے جو مطلوبہ ادارے میں آپ کی نمائندگی کرتاہے لہٰذا اس کا موثر اور جامع ہونا نہایت ضروری ہے۔ جب آپ کسی ادارے میں ملازمت کے لئے سی وی بھجوانا چاہیں تو سب سے پہلے ملازمت کے اشتہار کو بغور پڑھیں اور اس میں لکھے جانے والے اہم الفاظ مثلا تعلیمی قابلیت، مہارت، صلاحیتیں اور مطلوبہ تجربے کے لحاظ سے سی وی تیار کریں۔ سب سے پہلے ایک کورلیٹر تیار کریں جس میں آپ یہ واضح کریں کہ آپ کے کیریئر کے بنیادی مقاصد کیا ہیں اور آپ کس طرح کی ملازمت چاہتے ہیں۔ اس کے بعد آپ اپنے سی وی کو مختلف حصوں میں تقسیم کریں جس میں آپ کا تعلیمی کیریئر، جاب ہسٹری، پیشہ ورانہ تجربہ، پروفیشنل ممبر شپ، مشاغل، اہم ذاتی معلومات، رابطہ نمبر اور ریفرنس شامل ہوسکتے ہیں۔ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ لوگ اپنے سی وی پر اپنے ادارے میں انجام دیے جانے والے تمام تر کام بہت تفصیل کے ساتھ درج کرناپسند کرتے ہیں حالانکہ اس کے برعکس صرف مقاصد پر توجہ رکھنی چاہئے۔ آپ ایسے الفاظ استعمال کریں جو متحرک ، پرجوش اور حوصلہ مند ہونے کا پتہ دیں۔ اگر آپ ایک سے زیادہ زبانوں پر عبور رکھتے ہیں تو اس کا بھی تذکرہ ضروری ہے۔ بعض افراد سی وی میں زیادہ الفاظ استعمال کرکے سے لمبا بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جو بالکل غلط ہے۔ آپ کا سی وی دو صفحات سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ تاہم اگر ایسا ممکن ہوتو کسی بھی صورت میں اسے تین صفحات سے زیادہ نہیں پھیلنا چاہئے۔ اگر آپ نے کوئی پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام اٹینڈ کر رکھے ہیں یا پروفیشنل ایسوسی ایشن کی رکنیت کے حامل ہیں تو یہ آپ کے سی وی کو مزید عمدہ اور بہترین بنانے میں اہم ہوگا۔ براہ راست ریفرنس لکھنے سے اجتناب کریں تاہم اگر ضرورت ہوتو انہیں علیحدہ صفحے پر لکھ دینا چاہئے۔ ہمیشہ آسان اور روایتی فونٹ میں سی وی بنائیں۔ سپیلنگ اور گرائمر کی غلطیاں بار بار چیک کرلیں اور ہمیشہ مستقل بنیادوں پر استعمال ہونے والے رابطہ نمبرز ، ای میل ، پتہ اور دیگر معلومات فراہم کریں۔ آخر میں اپنا سی وی اپنے دوستوں فیملی ممبر یا تجربہ کار پروفیشنلز کو دکھا کررہنمائی ضرور حاصل کریں۔ سی وی بھجواتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں کہ اس کی فوٹو کاپی مت بھیجیں۔ پرنٹنگ کے لیے اچھی کوالٹی کا کم از کام80 گرام کا صفحہ منتخب کریں اور اسے سادہ لفافے میں ارسال کریں۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Ally says:

    It’s spooky how clever some ppl are. Thksna!

Leave a comment