Published On: Sun, Nov 1st, 2015

شہباز، نثار، عمران ،حمزہ سمیت اہم شخصیات کی زندگی کو خطرہ

Share This
Tags
terrorist 1 ملک کی اہم ترین شخصیات کی زندگی کو لاحق خطرات میں اضافہ کی وجہ سے مذکورہ شخصیات کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، وزیر داخلہ چودھری نثار ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ شیرپاؤ ، قائم علی شاہ ، زاہد خان اور دیگر افراد کو غیر ضروری مصروفیات اور طویل سفر بذریعہ سڑک کے کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔فیکٹ کو انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ ان افراد کو اپنی سیاسی سرگرمیاں بالخصوص جلسہ جلوس اور ریلیوں میں شرکت سے اجتناب کرنے کو کہا گیا ہے۔ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد وزیر اعلی پنجاب ، رانا ثناءاللہ اور حمزہ شہباز کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بعض عالمی طاقتوں اور ممالک کے لئے پریشان کن ہے اور پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں ایک برادر خلجی ملک کا دارالحکومت پاکستان مخالف سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔
Displaying 3 Comments
Have Your Say
  1. torrent says:

    A big thank you for your blog article. Thanks Again. Fantastic. Loralie Terrill Anabella

  2. piyzar says:

    It was a good topic and article. It’s descriptive.

  3. film izle says:

    It was a good topic and article. It’s descriptive. Allison

Leave a comment