Published On: Mon, Jul 13th, 2015

قومی خزانےکو409 ارب کا نقصان، لٹیرے بچائوکیلئےسرگرم

Share This
Tags
 قومی احتساب بیورو (نیب) قومی خزانے سے لوٹے ہوئے 542 ارب روپے کی ریکوری کے لیے متحرک ہو گیا۔ نیب نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سیاست دانوں، بیورو کریٹس اور دیگر کے ہاتھوں قومیcoruption خزانے کو 409 ارب روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے ۔ اختیارات کے ناجائز استعمال کے اسکینڈل میں 22 کیسز میں انکوائری ہو رہی ہے ۔ 15 کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف احتساب عدالتوں میں ٹرائل جاری ہے ۔ اراضی اسکینڈل میں ملک بھر کے سیاست دانوں، بیوروکریٹس اور انفرادی حیثیت میں لوگوں نے 83 ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کو پہنچایا۔ اراضی اسکینڈل میں 21 کیسز ایسے ہیں، جن میں ابھی انکوائری کی جا رہی ہے ، 12 تحقیقاتی مراحل میں ہیں، جبکہ 17 کیسز میں احتساب عدالتوں میں ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔ مالی اسکینڈل کے 50 کیسز میں قومی خزانے اور عوام کو دھوکہ دہی سے 50 ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔ ملک بھر میں 17 ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور ہاؤسنگ فاؤنڈیشنز کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے ۔ قبضہ مافیا کے مگر مچھوں نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئیے ہیں۔

اسلام آباد: بیورو رپورٹ

Leave a comment