Published On: Sat, Jun 20th, 2015

حکومت مخالف تقریر، زید حامدسعودی عرب میں گرفتار

Share This
Tags
پاکستانی دفاعی مبصر زید زمان حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری کی تصدیق ہوگئی۔ زید حامد کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ زید حامد کو مدعو کرنے والے ان کے میزبان نے سعودی حکام سے ان کے دورے اور تقریر کی اجازت نہیں لی تھی zaidاور وہاں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شریک ہونے والے شخص نے ا ن کی گفتگو کے بارے میں جب حکام کو شکایت کی تو اس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق سعودی پولیس نے زید حامد کو تین ہفتہ قبل مکہ میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

فیکٹ رپورٹ

Leave a comment