Published On: Tue, Apr 28th, 2015

کراچی میں سات سرکاری و نجی تنصیبات پر حملوں کا خطرہ

Share This
Tags

دہشت گرد رینجرز ہیڈکوارٹر ، ملیر چھاؤنی، سندھ اسمبلی، کراچی ایئرپورٹ، پی اے ایف کورنگی، امریکی قونصلیٹ اور ہمدرد یونیورسٹی نشانہ بن سکتے ہیںkarachi

ایک انٹیلی جنس ادارے نے وزارت داخلہ سندھ کو کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر ، ملیر چھاؤنی ، سندھ اسمبلی، حب ڈیم، کراچی ایئرپورٹ، پی اے ایف کورنگی کریک، امریکی قونصلیٹ، ہمدرد یونیورسٹی و دیگر اہم سرکاری اور نجی تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سعود عزیز کی کی جانب سے 22 اپریل 2015ء کو لیٹر نمبر 3/9/2015-814(2) کے ذریعے ہوم سیکرٹری سندھ کراچی کو تھریٹ الرٹ نمبر 237 میں کہا گیاہے کہ رینجرز ہیڈکوارٹر ، ملیر چھاؤنی، سندھ اسمبلی، حب ڈیم، کراچی ایئرپورٹ، پی اے ایف کورنگی کریک، امریکی قونصلیٹ، ہمدرد یونیورسٹی ، سندھ اسمبلی، اسٹیل ملز، جامعہ کراچی اور دیگر اہم سرکاری اور نجی تنصیبات کو دہشت گردوں کے حملے کا خطر ہ ہے۔حکومت سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے خدشے کے پیش نظر قبل از وقت سکیورٹی انتظامات سخت کیے جائیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے اور دہشت گردوں کے منظم حملوں کو ناکام بنانے کے لیے صوبائی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a comment