Published On: Wed, Jan 28th, 2015

پی ٹی وی اور پی سی بی کے مابین اہم معاہدے کی فائل غائب

Share This
Tags
بورڈ براڈکاسٹنگ حقوق فروخت کرتے وقت پی ٹی وی کو اولیت دینے کا پابند تھا
مشرف کی ہدایت پر معاہدہ کیا گیا تھا، ایوان صدر کے اعلیٰ عہدیدار کے دستخط بھی تھے
سابق صدر جنرل پرویزمشرف کی ہدایت پر پی ٹی وی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مابین ہونے والے اہم معاہدے کی فائل پی ٹی وی ہیڈکوارٹر سے ptvغائب ہوگئی، انتہائی اہم معاہدے کی فائل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ کسی بھی ڈومیسٹک سیریز کے براڈ کاسٹنگ کے حقوق فروخت کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی ویژن کو اولیت دے گا۔ پی ٹی وی کے ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے پی ٹی وی کے موجودہ ایم ڈی محمد مالک کو بتایا گیا کہ ہمیں پاکستان کرکٹ کی ہوم سیریز کے میچز کسی تیسرے فریق سے خریدنے کے بجائے پاکستان کرکٹ بورڈ سے براہ راست یہ حقوق حاصل ہونے چاہئیں اور تیسرا فریق یا کوئی بھی ملکی یا غیرملکی چینل اگر اس سیریز کے حقوق حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہو تو وہ پاکستان ٹیلی ویژن سے یہ حقوق حاصل کرے یا وہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ سے یہ حقوق حاصل کرنا چاہے بھی تو وہ پی ٹی وی کے بعد حاصل کرسکتا ہے لیکن اب اس کے برعکس قومی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف جو حالیہ سیریز کھیلی ہیں جنہیں ڈومیسٹک سیریز کا درجہ حاصل تھا وہ پاکستان ٹیلی ویژن ایک تیسرے فریق جو خود بھی اپنے چینل پر یہ میچز دکھاتا ہے سیریز کے حقوق کی قیمت خرید کا زیادہ بڑا حصہ پی ٹی وی سے وصول کررہا ہے اس حوالے سے پی ٹی وی کے نئے ایم ڈی جو اس ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے مختلف اقدامات کررہے ہیں کے علم میں یہ بات آئی تو انہوں نے اس کی فائل مانگی تو معلوم ہوا کہ اس معاہدے کی فائل خفیہ ہاتھوں نے غائب کردی ہے۔ معاہدے پر اس وقت کے ایم ڈی پی ٹی وی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایوان صدر کے اعلیٰ عہدیدار نے باقاعدہ دستخط کیے تھے۔
اسلام آباد بیورو

Leave a comment