Published On: Sat, Jan 31st, 2015

سابق گورنر اپنی اوربھائی کی زمینوں سے قبضہ نہ چھڑا سکے

Share This
Tags
قبضہ گروپوں سے تنگ اور حکومتی رویے سے نالاں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں نواز لیگ کے ارکان اسمبلی کے قبضہ junaid anwarگروپوں نے پریشان کر رکھا تھا اور چوہدری سرور گورنر ہونے کے باوجود ان قبضہ گروپوں سے اپنی زمینوں کا قبضہ بھی نہیں چھڑوا سکے۔’’ فیکٹ ‘‘ کو معلوم ہوا ہے کہ چوہدری سرور کے چھوٹے بھائی چوہدری رمضان کی رجانہ کے مقام پر کروڑوں روپے کی چاردکانوں پرنواز لیگ کے ایم این اے جنید انوار کے کارندوں شوکت بٹ اور ابرار نے قبضہ کررکھا ہے جن کی ایم این اے پوری طرح پشت پناہی کررہے ہیں۔ چوہدری سرور اس قبضے کو نہ چھڑوا سکے۔ اس کے علاوہ خود چوہدری سروراور چوہدری رمضا ن کی مشترکہ چار ایکڑ لاہورمیں ملتان روڈ پر واقع زمین پر بھی جن لوگوں نے قبضہ کررکھا ہے ان کی پشت پناہی بھی مسلم لیگ ن کے لیڈر کررہے ہیں۔ سابق گورنر نے اس قبضے کو چھڑانے کی کوئی بار کوشش کی لیکن قبضہ مافیا ان سے زیادہ طاقت ور ثابت ہوا ۔ چوہدری سرور اس بات پر بھی نالان تھے کہ خود ان کی زمینوں پر قبضہ چھڑانے کے لئے بھی شہباز شریف کی طرف سے کسی قسم کی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ۔ جب ان کے اپنے ساتھ یہ ہو رہا ہے اور وہ گورنر ہوتے ہوئے اپنی زمینوں کا قبضہ نہیں چھڑا سکے تو اوورسیز پاکستانیوں کا کیا حال ہو گا؟
’’ فیکٹ ‘‘ نے پتہ چلایا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بھائی چوہدری رمضان کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے نواز لیگ کے ایم این اے محمد جنید انور چوہدری نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ این اے 93سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اورانہوں نے 117543ووٹ حاصل کئے تھے ۔ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے محمد اشفاق نے95490ووٹ حاصل کئے تھے۔
محمد جنید انور چوہدری کے پاس اس وقت وفاقی وزیر مملکت برائے دفاع کا چاج بھی ہے۔’’فیکٹ ‘‘ نے محمد جنید انور چوہدری سے رابطے کی کئی بار کوشش کلی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا ۔
رپورٹ: وسیم شیخ

Leave a comment