Published On: Wed, Jan 28th, 2015

بختاور بھٹوکی سیاسی تربیت کی ذمہ داری فر یال تالپور کے سپرد

Share This
Tags
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بلاول بھٹو زرداری سے اختلافات‘ سابق صدر نے بختاور بھٹو کو میدان میں اتار دیا۔ faryalبختاور بھٹو زرداری کی باقاعدہ سیاسی تربیت شروع کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کے مابین اختلافات اور پارٹی رہنماؤں کے دو حصوں میں بٹ جانے کی اطلاعات کے بعد شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جیالوں کی ہمدردیوں کے پیش نظر اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے ساتھ ساتھ بختاور کو بھی سیاسی میدان میں اتار لیا ہے اور اس حوالے سے ان کی پھوپھی فریال تالپور اور شیری رحمن کو ان کی سیاسی تربیت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد سے طرز سیاست پر اختلافات کی وجہ سے لندن چلے گئے تھے اور یہاں تک کہ وہ 27دسمبر کو اپنی والدہ کی برسی پر بھی پاکستان نہیں آئے۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے ان کے اس امر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ شریک چیئرمین نے بگڑتے حالات کو قابو میں لانے کیلئے بختاور بھٹو کو میدان میں اتار دیا۔ یہی وجہ ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت سندھ کی جانب سے مٹھی کے علاقے میں صاف پانی کے پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر بختاور کو پیش پیش رکھا اور بلاول بھٹو کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بختاور کو لا سامنے کھڑا کیا۔

Leave a comment