Published On: Wed, Aug 27th, 2014

فوج میں اہم تبدیلیاں متوقع، اعلیٰ عہدوں کے لئے لابنگ شروع

Share This
Tags
فوج میں رواں سال ہونے والی تبدیلیوں اور ترقیوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر لابنگ شروع ہو گئی ہے ۔پاک فوج میں اگلے تین ماہ یعنی اکتوبر اور نومبر میں معمول کی اعلیٰ سطحی تبدیلیاں ہوں گی اورچار کور کمانڈرز کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی بھی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
پاک فوج کے جو اعلیٰ افسران اکتوبر اور نومبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں ان میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی، کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، کور کمانڈر گوجرانواہ لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام شامل ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو میں changeتعینات کچھ پرنسل سٹاف آفیسرز اور بعض نئے ترقی پانے والے افسران کو ان اہم عہدوں پر فائز کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ کیلئے جن افسران کے نام زیر غور آ سکتے ہیں ان میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل نصیر جنجوعہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اور میجر جنرل بلال شامل ہیں۔ کور کمانڈر پشاور کے عہدے کیلئے این ڈی یو کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال، چیف آف جنر ل سٹاف اور سابق ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل اشفاق احمد ندیم اور میجر جنرل نذیر بٹ شامل ہیں۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ میں ایک افسر سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ کچھ سنیئر فوجی افسران اکتوبر اور نومبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں نے افسران کی ریٹائرمنٹ، پروموشن اور پوسٹنگ / ٹرانسفر کو معمول کی کاروائی قرار دیا۔

Leave a comment