Published On: Wed, May 13th, 2015

متحدہ کیلئے بری خبر ،سکارٹ لینڈ یارڈ کو ڈاکٹر عمران فاروق کی ذاتی ڈائری مل گئی،بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے مدد اور تعاون لینے کا اعتراف، سینکڑوں خطوط بھی برآمد، کیس منطقی انجام کی طرف ،حیرت انگیز انکشافات

سکارٹ لینڈ یارڈ کو متحدہ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی ذاتی ڈائری ملی ہے جس سے حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ڈاکٹر عمران فاروق باقاعدگی سے ڈائری لکھتے تھے۔انہوں نے اپنے پاکستان سے لندن تک کے سفر،بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی سے ملاقاتوں انکی جانب سے فنڈنگ اورکارکنوں کی تربیت کی تفصیل بھی ڈائری میں تحریر کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق لکھتے ہیں وہ پاکستان سے نکلنے کے بعد ایران اور ترکی کے راستے مختلف یورپی ممالک میں قیام کرتے ہوئے لندن پہنچے۔انہوں نے اپنی ذاتی ڈائری میں لکھتے ہیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسران نے انہیں ملاقات میں متحدہ کو مستحکم کرے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد متحدہ کے رہنماؤں اور لندن میں ایم کیو ایم کے سیکرٹریٹ کے تمام اخراجات ’’را ‘‘ برداشت کرتی رہی۔ڈائری کی تحریر کے مطابق را کے اعلی عہدیداروں کی مختلف ممالک میں ملاقاتیں بھی ہوئیں جس کے میں ہمیں آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے بریف کیا گیا اور را کے مشن کو imran farooqپایا تکمیل تک پہنچانے کی تر غیبات دی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ کی قیادت نے را سے رقم کی ڈیمانڈ کے علاوہ کراچی میں اپنے فرنٹ لائن کے کارکنوں کی تربیت دینے کا کہا جو’’ را‘‘ کے عہدیدار وں نے انکے مطالبات کو من وعن تسلیم کر لیا۔جس کے بعد متحدہ کے کارکن گروپوں کی صورت میں بھارت جا کر ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گردی اور ملٹری کی تربیت حاصل کرتے جبکہ تمام اخراجات را کی برداشت کرتی۔ڈائری کی تحریر کے مطابق متحدہ کے رہنماؤں نے مالی امور کے متعلق اپنے اخراجات کا سلسلہ بڑھانا شروع کر دیا جس کا نتیجہ ہمارے حق میں نکلا،لیکن را کے عہدیداروں نے کسی بھی مرحلہ پر کمی کرنے کا نہیں کہا بلکہ ہمارے ہر مطالبے کو تسلیم کیا گیا اور ہمیں مالی مراعات فراہم کی گئیں جس کے جواب میں ایم کیو ایم کے رہنما’’را کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مکمل تعاون کرتی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کی ذاتی ڈائری انکے قتل کے بعد انکے فلیٹ کی تلاشی کے دوران ملی جبکہ ڈاکٹر عمران فاروق کے بیڈ کے میٹرس تلے سینکڑوں خطوط بھی ملے جن میں پارٹی بارے اہم انکشافات تحریر ہیں ۔
لاہور:رپورٹ /اسد مرزا

Leave a comment