Published On: Sun, Oct 23rd, 2011

بھارتی انٹیلی جنس اہلکاروں نے پاکستانی شہریت حاصل کرلی

Share This
Tags
بھارت ودیگر ایجنسیوں کے خفیہ اہلکار پاکستانی شہریت حاصل کرنے میں کامیاب ،بھارتی ،بنگلہ دیشی ،برطانوی ،ملائشین اور متعدد افغانی ایجنٹ پاکستان شہری یت حاصل کرکے اپنے مذموم مقاصد کیلئے سرگرم ہیں،وزارت داخلہ،فار ن رجسٹریشن سیکشن،پاسپورٹ آفس،نادرا اور دیگر انتظامی اہلکاروں کی مدد سے غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد جعلی دستاویزات پر پاکستانی شہریت حاصل کرچکی ہے ، حساس اداروں نے جعلی دستاویزات پر شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کے ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی ہے ، بروکروں کی مدد سے پاکستانی شہر یت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے جانے کے ساتھ پاکستان میں غیر ملکیوں کی ضمانت لینے والے افراد کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے ،اس ضمن میں ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان میں غیر ملکیوں کی آمد اور روانگی سے متعلق پاکستانی ادارے مکمل طورپر لاپروائی برت رہے ہیں ،متعلقہ اداروں میں بروقت اندراج نہ کیے جانے کے سبب بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے آنے والے خفیہ اہلکارپاکستان میں باآسانی روپوش ہورہے ہیں بعد میں جعلی دستاویزات پر پاکستانی شہر یت حاصل کرلی جاتی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک سمیت دیگر ملک دشمن عناصر اپنی خفیہ کاروائیوں کیلئے ایشیائی باشندوں کا استعما ل کرتے ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ملزمان انکشاف کرچکے ہیں کہ 75ہزار روپے کے عوض کسی بھی غیر ملکی باشندے کو پاکستانی شہریت دے دی جاتی ہے ،ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کے مطابق 3روز قبل ایف آئی اے پاسپورٹ سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل فیض کو ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس کے مطابق بھارتی باشندوں کو پاکستانی شہریت دلوانے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ ،فارن رجسٹریشن سیکشن اور پاسپورٹ آفس کے افسران واہلکاروں کا ایک گروپ طویل عرصے سے جعلی دستاویزات پر غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت دلوارہاہی،بعدازاں ڈائریکٹر معظم جاہ انصاری سے منظوری کے بعد ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے 21اکتوبر کو صدر پاسپورٹ آفس کے ایک مخصوص شعبے پر چھاپہ مارا جو کہ انڈین نیشنلٹی سیکشن کہلاتا ہے ،وہاں پر تعینات ایل ڈی سی محمد اسلم بیگ ولد عبدالسلام بیگ اور نائب قاصد حبیب الرحمن کو گرفتار کیاگیا‘ مذکورہ افراد کے قبضے سے 50سے زائد بھارتی پاسپورٹ ،پاکستانی شہریت کیلئے سیکڑوں درخواستیں،غیر ملکی پاسپورٹ کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی،جس میں زیادہ تر برطانوی اور ملائشین پاسپورٹ شامل تھی،علاوہ ازیں پاسپورٹ آفس کے بروکرمحمود علی عرف محمود چھوٹا کو گرفتار کرکے 2 پاکستانی پاسپورٹ سمیت مختلف دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں ملزم نے دوران تحقیقات انکشاف کیا کہ وہ غیر ملکی افراد کو پاکستانی شہریت دلوانے کیلئے تما م دستاویزات بشمول پیدائشی سرٹیفکیٹ سے لیکر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنواکر دیتا رہا ہے ،ملزم کے قبضے سے نجی نیور چینل کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا،گرفتار ملزمان کے مطابق انہیں وزارت داخلہ کے بالا افسران کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ،ایف آئی اے نے ملزمان کی اطلاع پر صوبائی وزارت داخلہ کے آفس پر چھاپہ مار کر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مانیٹرنگ سیل نسیم احمد عثمانی کو بھی حراست میں لیااور سیکٹروں بھارتی باشندوں کی درخواستیں ضبط کی گئیں۔ دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ مذکورہ درخواستیں ایجنٹوں نے ازخود جعلی دستخط کرکے شہریت کے حصول کیلئے جمع کروائی تھیں،ایف آئی اے کی ٹیم نے فارن رجسٹریشن سیکشن پر چھاپہ مار کر 2سب انسپکٹرز خورشید احمد اور غلام مصطفی کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضے سے سیکڑوں کی تعداد میں ٹمپرنگ شدہ عارضی رہائشی پرمٹ برآمد ہوئے ،واضح رہے کہ سب انسپکٹر خورشید کے خلاف بہادر آباد تھانے میں بھارتی باشندے کو پاکستانی شہریت دلوا نے کی غرض سے لاکھوں روپے بٹورنے کا مقدمہ درج ہے ،بہادر آباد پولیس کے مطابق بھارتی شہر ی وسیم محمد حنیف کو پاکستانی شہریت دلوانے کے عوض سب انسپکٹر خورشید نے 75ہزار روپے بٹورے تھے ،ایف آئی اے نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر228/2011 انڈر سیکشن5( درج ہے۔          رپورٹ /سیدنبیل اختر

Leave a comment