Published On: Thu, Oct 4th, 2012

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،ذکاء اشرف اوراہل خانہ کادورہ سری لنکا دس کروڑ میں پڑا

Share This
Tags
پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین ذکاء اشرف سمیت بورڈ حکام کے دورہ سری لنکاپردس کروڑ روپے خرچ کردئیے گئے۔پی سی بی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے دو کروڑ روپے خرچ کرکے بااثر صحافیوں کو سری لنکا بھجو اکر خاموش کروادیا۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو مجموعی طورپر چون کروڑ روپے ملیں گے۔مالی بحران کے شکار بورڈ کے لیے چون کروڑ روپے آکسیجن سے کم نہیں ہیں لیکن بورڈ حکام کی عیاشیوں کے باعث اس رقم کا بڑا حصہ ضائع ہوجائے گا۔ چیئرمین ذکاء اشرف اور ان کے اہلخانہ سمیت بورڈ حکام کے سری لنکا یاترا پر دس کروڑ روپے خرچ آئیں گے۔ذکاء اشرف اور ان کے اہلخانہ کے سفری اخراجات اور رہائش کے علاوہ چیئرمین کے دیگر الاؤنسز پرتین کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔جاوید میانداد کے چار روزہ دورہ پر 75پجھترلاکھ روپے جبکہ پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ارکان سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ٹی اے اور ڈی اے پر سات کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار میڈیا سے روابط کے بجائے سری لنکن جزائر کی سیروتفریح میں مصروف ہیں جبکہ میڈیا کو کھلاڑیوں کے انٹرویوز اور دیگر امور کے حوالے سے روابط میں دشواری کا سامناہے۔بورڈ حکام نے میڈیا کو خاموش کرانے کے لیے بااثر صحافیوں باالخصوص الیکٹرک میڈیا کے بیشتر صحافیوں اور رینکرز کو سری لنکا بھیجوایا ہے۔بااثر صحافی کو سری لنکا دورہ کرنے کے باوجود ماضی کی طرح دیگر صحافیوں کی طرح اخراجات ادا کئے جا رہے ہیں۔
Displaying 3 Comments
Have Your Say
  1. http://www./ says:

    Excelente iniciativa. Tecnologia del primer mundo. Ademas. estoy muy satisfecho con el servicio al cliente. He obtenido respuesta pronta y efectiva en relacion con los equipos que he adquirido de ustedes. Espero pronto tener noticias de los nuevos cursos.Gracias

  2. Destry says:

    Good to see a talnet at work. I can’t match that.

  3. Queenie says:

    Sulsripingry well-written and informative for a free online article.

Leave a comment