Published On: Sat, Oct 22nd, 2011

ایوان صدر اور حکمران اتحاد کو ٹارگٹ کرنے کی ذمہ داری شہبازکے سپرد

Share This
Tags
لاہور /سٹاف رپورٹ
مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی اور اس کی حلیف جماعتوں پر مشتمل حکمران اتحاد کو بالعموم اور ایوان صدر کو بالخصوص ٹارگٹ کرنے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو سونپ دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے ترکی کے سات روزہ سرکاری دورے پر جانے سے دو روز پیشتر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ ذمہ داری میاں شہباز شریف کو سونپی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ میاں شہباز شریف کے علاوہ چودھری نثار علی خان‘ احسن اقبال‘ مشاہد اللہ خان بھی اس سلسلے میں حصہ ڈالیں گے۔ ایوان صدر کی کرپشن اور حکمران اتحاد کی بے ضابطگیوں کے بارے میں مسلم لیگ (ن) نے حقائق نامے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے اور جلد ہی حقائق نامہ جاری کر دیا جائے گا۔ حقائق نامے میں ایوان صدر کی کرپشن کو بالخصوص فوکس کیا جائے گا۔

Leave a comment