Published On: Fri, Aug 12th, 2011

امریکہ کی دھوکے سے ویزے لگوانے کی کوشش،ا نٹیلی جنس اداروں کا انکار

Share This
Tags
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے امریکہ کے 12 مبینہ سفارتی اہلکاروں کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے وزارت خارجہ کو 12 اہلکاروں کی فہرست ارسال کی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ یہ افراد سفارتی اہلکار ہیں اور انہیں ویزے جاری کئے جائیں۔ دفتر خارجہ نے یہ فہرست کلیئرنس کے لئے وفاقی وزارت داخلہ اور سکیورٹی اداروں کو ارسال کی تھی۔انٹیلی جنس اداروں نے اس فہرست کی چھان بین کے بعد اپنی رپورٹ میں وزارت خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ 12 افراد کی فہرست میں شامل 4 امریکی اہلکار پہلے ہی پاکستان میں رہ چکے ہیں جنہیں ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیا گیا تھا جبکہ باقی 8 افراد سفارتی اہلکار کی اہلیت نہیں رکھتے کیونکہ ان کا تعلق سکیورٹی فورسز سے ہے جو انڈر کور ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ نے فہرست امریکہ کو واپس کرتے ہوئے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Leave a comment