Published On: Sun, May 22nd, 2011

فیکٹ اب کیا کرے گا؟

Share This
Tags

ان سوالوں کے جواب جوعرصہ درازسے قارئین فیکٹ کے ذہنوں میں گردش کررہے ہیں


مقبول ارشد
پیارے قارئین !
اسلام علیکم !
کئی ماہ کی غیرحاضری کے بعد دوبارہ آپ سے ہم کلام ہونا اچھا تو لگ رہا ہے لیکن اس بات کا افسوس ہے کہ آ پ سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔ اس دوران جن دوست احباب اور قارئین نے فون کئے ، خیریت پوچھی اور اپنی تشویش کا اظہار کیا ، میں اس پر ان کا شکر گزار ہوں ۔ بہت سے لوگ میری خیریت کے حوالے سے متفکر تھے ۔ ان کا بھی شکریہ۔
اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ میری غیرحاضری کی وجہ کیا تھی؟
ایک وجہ تو یہ تھی کہ فیکٹ کی سٹوریز کے حوالے سے جن لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے ان لوگو ں کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اس آواز کو بند کروایا جائے ۔ مشرف دور میں ہمارے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں لیکن موجوہ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی یہ سلسلہ رکا نہیں ہے ۔پہلے دھمکیا ں ، پھر معا شی قتل اور دھونس کے تمام حربے آزمانے کے بعد اس بار ان عناصر نے ایک نیا وار کیا اور وہ یہ تھا کہ فیکٹ کی ویب سائٹ کے ڈومین اور ’’ سرور ‘‘ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ۔اس میں کسی حد تک وہ کامیاب رہے ۔ اس آئی ٹی کمپنی کو ڈرایا دھمکایا گیا جس سے فیکٹ نے ڈومین اور ’’ سپیس ‘‘ لے رکھی ہے ۔ وہ کمپنی دباؤ میں آ گئی ۔ایسا ہوتا کہ’’ فیکٹ‘‘ کے گذشتہ سات سالوں کے تمام شمارے اڑا دےئے جاتے ۔ انہیں اپ ڈیٹ کرنا اتنا بڑا کالم ہے کہ اس کیلئے کئی لوگ چاہیں کیونکہ ایک، ایک امیجز اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے۔ اکثر ایسا بھی ہوا کہ سات سالو ں کے شمارے اپ ڈیٹ کئے اور پھر اڑ گئے ۔
یہ کھیل بعد میں سمجھ میں آیا کہ کمپنی کن عناصر کے ایماء پر ہم سے کیا کھیل ، کھیل رہی ہے۔ ساری صورتحال سامنے آنے کے بعد’’ فیکٹ‘‘ نے اس کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے ۔ اس کے علاوہ اپنا ’’ سرور‘‘بھی تبدیل کر لیا ہے ۔ امید ہے قارئین کو آئندہ ایسی صورتحال کا سامنانہیں کتنا پڑے گا ۔’’فیکٹ ‘‘انشاء اللہ وقت پر اپ ڈیٹ ہو گا۔
اس عرصہ کے دوران بہت سے حاسد ین کی طرف سے ہمیں یہ بھی کہا گیا کہ اب تو ’’ فیکٹ ‘‘ ختم ہو گیا کیونکہ گیپ کے باعث اس نے خود ہی اپنی ریڈر شپ ختم کر لی ہے ۔ ان ھاسدین کی اطلاع کے لئے بتاے چلیں کہ آج بھی ایسے قارئین کی تعداد لاکھوں میں ہے جو ہر ماہ سائٹ کو اس امید پر کھولتے تھے کہ سائٹ اپ ڈیٹ ہو چکی ہو گی۔جس طرح ہم نے ریڈر شپ بنائی تھی اسی طرح اسے واپس بھی لے آئیں گے ۔ یہ ہمارا یقین ہے اور خدا تعالیٰ پر بھروسہ ہے کہ وہ جدو جہد کرنے والوں کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیتا۔
یہاں ہم قارئین کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس دوران ہم نے کچھ اور کام بھی کئے ہیں ۔’’ فیکٹ ‘‘ کو باقاعدہ طور پر پرنٹ پیپر کے طور پر لانے کے انتظامات مکمل کئے ۔ ماہنامہ کی بجائے اسے ہفت روزہ اخبار کے طور پر لانچ کرنے کا پروگرام بنایا ۔اس سلسلے میں اس کی ڈمی سٹارٹ ہو چکی ہے ۔ انشاء اللہ جلد ہی یہ آپ کے ہاتھوں میں ہو گا ۔ پھر انشا اللہ وہ مسائل بھی نہیں ہونگے جن سے ہمیں واسطہ پڑتا رہا ہے۔
ہفت روزہ’’ فیکٹ‘‘ کی پالیسی بھی وہی ہو گی جو ماہنامہ’’ فیکٹ ‘‘کی رہی ہے ۔ ماہنامہ سے ہفت روزہ تک کے سفر میں ہمیں مسائل تو درپیش ہیں کیونکہ ہمارے وسائل بہت ہی محدود ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قارئین کی دعاؤں سے ہم ضرور کامیاب ہونگے ۔ آپ بھی ہماری کامیابی کے لئے دعا کرتے رہیں ۔انشاء اللہ بہت جلد’’ فیکٹ ‘‘آپ کے ہاتھوں میں ہو گا ۔
آ پ ’’ فیکٹ ‘‘ تازہ شمارہ پڑھیں ، ہمارے لئے دعا کیجئے کہ اللہ ہمارے ارادوں اور حوصلوں میں پختگی ، مستقل مزاجی لائے اور ہم اس قابل ہو سکیں کہ آپ سے کئے گئے وعدے کو پورا کر سکیں ۔اس کے علاوہ یہ اہم اطلاع بھی کہ ’’ فیکٹ ‘‘ ان پرنٹ تو ہفت روزہ کے طور پر ہوا کرے گا لیکن ’’ فیکٹ ‘‘کی ویب سائٹ سٹوریز کے حساب سے روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہو سکے گی ۔ جیسے ہی سٹوری تیار ہوئی ، وہ سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دی جا ئے گی ۔اس کالم کے لئے مہینے اور ہفتے کا انتظار نہیں کیا جائے گا ۔ اس کام سے اگرچہ ہمارے مالی مسائل میں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ کرنا بھی ضروری تھا ۔دعا کریں کہ ہم اس میں کامیاب ہو سکیں ۔
قارئین ! جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ’’ فیکٹ ‘‘ محض ایک میگزین یا اخبار نہیں بلکہ ہمارے ارادوں اور عزم و حو صلے کی داستان کا نام ہے ۔اس وقت ہم اپنے ان ارادوں کو عملہ جا مہ پہنانے میں مصروف ہیں جس کے تحت بہت جلد یہ اخبار آپ کے ہاتھوں میں ہو گا ۔آپ کو یہ بھی بتاے چلیں کہ ساٹھ ، ساٹھ سال سے اس فیلڈ میں مصروف بڑے اخباری گروپ ہمیں برداشت کرنے کو تیار نہیں ۔ ہماری راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم رکاٹوں کے اس دریا کو جلد پار کر لیں گے۔
یہ کام قارئین کی دعاؤں کے بغیر ممکن نہیں ۔ ہماری راہ میں جتنی رکاوٹیں ہیں ، اگر آپ انہیں سوچیں گے تو ہماری مدد ضرور کریں گے ۔
اب سوال یہ ہے کہ آپ ہماری مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
سب سے پہلے تو یہ کام کریں کہ ’ ’ فیکٹ ‘‘ کے بارے میں اپنے جاننے والوں کو بتائیں ۔اسے پرموٹ کریں ۔ آپ جانتے ہیں کہ کوئی بھی صحافتی ادارہ اشتہارات کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ۔ اگر آپ اور آپ کے حلقہ احباب میں شامل لوگ اس قابل ہیں کہ وہ اشتہارات کے ذریعے ’’ فیکٹ ‘‘ کی مدد کر سکتے ہیں تو ’’ فیکٹ ‘‘ کو زندہ رکھنے اور روڑنے کے لئے یہ مدد ضرور کریں ۔ انہیں قائل کریں کہ ایسا کیوں ضروری ہے۔اس وقت ’’ فیکٹ ‘‘کو پاکستان اوردنیا بھر سے نمائندگان کی ضرورت ہے ۔اپنے جاننے والوں کو ، جو ہماری پالیسی سے اتفاق کرتے ہوں ، انہیں ’’ فیکٹ ‘‘ کو نمائندہ بنائیں تاکہ یہ کام جلد از جلد شروع ہو سکے ۔
’’ فیکٹ ‘‘ کو آپ لوگوں کی مدد اور تعاون سے ہی زندہ رکھا جا سکتا ہے ۔
Displaying 14 Comments
Have Your Say
  1. kashif says:

    allaha kara fact jald sa jald shroo ho ta ka hum isa read kur sakian
    humari duaaen aap ka saath haian
    Kashif FC Collage Lahore

  2. fact says:

    thanks kashif..

  3. saad says:

    allah aap ko himat or ajr ata kara

  4. Arif Kisana says:

    aoa,
    Weekly facts is good news and also updating web site regularly will also make it polular among readers. I hope overseas Pakistani will like the weekly facts. I wish you good luck

    Arif Kisana
    Sweden

  5. Asif Abbas says:

    aap nai bilkul sahi farmaya,main taqreeban rozana hi aap ki web site visit karta tha kai shayad open ho jai aur new updates hoon.chalain ab doobara aanai per bohot mubarak baad qabool kijia.waqai aap ki reports har mozaoo per pur maghaz aur mudalil hoti hain.

  6. AHSAN says:

    nice to c u again
    plz update us on baluchistan issue

  7. AMRAN says:

    BOHAT KHUSHI HUI KE APP WAPIS AA GYE . MAIN TO DAILY CHK KARTA THA . BOHAT MIS KIA . APP SACHE HO AIS LIYE ALLAH APP KE SATH HAI

  8. waqas says:

    plz juld sa juld Fact ko launch karian.
    Waqas

  9. Atif Ali says:

    فیکٹ کو دوباہ دیکھ کر خوشی ہوئی، تمام سٹوریز بہت تحقیقی ہیں، اگر آپ ویکلی یا منتھلی پول بھی بنا دیں موجودہ گورنمنٹ کی کارکردگی پر تو بہت اچھا اضافہ ہو گا۔ میں موجودہ گورنمنٹ کی کرپشن کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں اگر ایک پورشن تحقیقی کرپشن سٹوریز پر بھی کر دیں تو اچھا ہو گا۔ اور بیرون ملک کی خبریں نہیں ہیں آپ کی سائٹ پر یہ بھی ڈالیں۔
    شکریہ
    عاطف علی
    جرمنی

  10. akbar says:

    aoa. daar editor and all of ur team member.
    congrulation to update this site. i was waited last 5 month but you can not update this site. i think you are in trouble to exposing ur truth policy. but thanks God you come back. please start Fact print version immeditely.
    Akbar Dubai

  11. Ghulam Gous says:

    My Good Wishes To U… Allah almighty with u..

  12. Adnan Sheikh says:

    AoA, Bahi ma and mari puri team ap ka shat ha.inshallah ap kamyab ho ga.jha mare zaroorat ho bata da na.ap ka rabta ma ho.

  13. asad says:

    Thanks God fact is back on now i have been waiting since last year july. i agree that 100% stories of fact have been proven true because this is my own personal experience. please keep it up
    Asad from uk

  14. Aamir says:

    welcome

Leave a comment