Published On: Wed, Apr 29th, 2015
خبر پکی ہے | By Fact

پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا ڈیٹا سعودی عمرہ کمپنیوں کو ان کی ویب سائٹ کے ذریعے بھجواتی ہیں اور پھر اس کی عمرہ ویزہ کی منظوری (موفہ اپروول)بذریعہ ویب سائٹ موصول ہوتی ہے۔ پاکستانی عمرہ کمپنیاں موفہ اپروول کا پرنٹ نکال کر پاسپورٹ کے ساتھ لگا کر اسے ویزے کے لئے سعودی سفارت خانے میں بھجواتی ہیں جبکہ سعودی سفارت خانہ قواعد کے مطابق صرف موفہ اپروول کے حامل پاسپورٹ کو ہی ویزہ جاری کرتا ہے۔ اب گزشتہ سات دنوں سے سعودی عرب نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مصرکے زائرین کے لئے عمرہ ویزہ کی منظوری (موفہ اپروول)اچانک بند کر دی۔ موفہ اپروول نہ ملنے کی وجہ سے منظور شدہ عمرہ کمپنیاں بھی پاکستانی زائرین کا عمرہ ویزہ لگوانے سے قاصر ہیں جس وجہ سے عمرہ کے خواہشمند پاکستانیوں کی مشکلات میں بھی شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ علاوہ ا زیں پاکستانی عمرہ کمپنیوں نے زائرین کے سعودی عرب سفر کے لئے ایئر لائنز کمپنیوں سے ہزاروں و سینکڑوں کی تعداد میں ایڈوانس ٹکٹس (بلاک)خریدے ہوئے ہوتے ہیں۔ متذکرہ صورتحال میں سعودی ایئرلائن نے عمرہ کمپنیوں کو ٹکٹ واپس کرنے کی خصوصی سہولت بھی دے دی ہے جبکہ دیگر ایئرلائنز کی طرف سے ایڈوانس ٹکٹس کی واپسی کی سہولت نہ دینے پر عمرہ کمپنیاں بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔